85

دولتالہ ایس پی صدر زحمد زنیر چیمہ کی تھانہ جاتلی میں کھلی کچہری عوام نے شکایات کا انبار لگا دیے

دولتالہ ایس پی صدر زحمد زنیر چیمہ کی تھانہ جاتلی میں کھلی کچہری عوام نے شکایات کا انبار لگا دیے

دولتالہ(نوید اے راجہ) ایس پی صدر زحمد زنیر چیمہ کی تھانہ جاتلی میں کھلی کچہری عوام نے شکایات کا انبار لگا دیے گولڈ میڈلسٹ تیراک محمد مصطفی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری ، مویشی چوری کی متعدد وارداتوں پر پولیس کی خاموشی ،ڈکیتی کی وارداتوں پر جاتلی پولیس کی عدم دلچسپی ،درخت کٹائی کے معاملے پر خاتون مدعیہ کے ساتھ عدم ،بھیر کلیال میں حجام پر منشیات فروشی کے جھوٹے مقدمے پر ملزم کے والد کی جانب سے داد رسی کی اپیل

،کنیٹ پر بخش میں قبضہ مافیا کے خلاف شکایت سمیت تھانہ جاتلی میں جھوٹے مقدمات کے اندراج اور ملزمان کے ساتھ پولیس دوست رویے کی شکایات پر سے سائلین نے ایس پی صدر احمد زنیر چیمہ کو آگا کیا کھلی کچہری میں سابق ناظم جاتلی طاہر محمود مغل،سید غلام عباس شاہ ،ملک خالد کونسلر سمیت دیگر نے رتیال تا رتڑی بندوٹ روڈ پر آئے روز ڈکیتی کی وارداتوں پر ایس پی احمد زنیر چیمہ کی توجہ دلاتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس روڈ پر پولیس پوسٹ قائم کی جائے تا کہ عوام کے جان و مال محفوظ رہ سکیں

اس موقع پر ایس پی احمد زنیر چیمہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پولیس عوام کے ساتھ روابط بہتر بنائے چوری ڈکیتی کی وارداتوں کے سد باب کے لیے پولیس پٹرولنگ کے نظام کو بہتر بنایا جا رہا ہے دولتالہ پولیس چوکی میں قابل پولیس آفیسر تعینات کیا جائے گا ڈہوک امب پولیس چوکی بحال کی جائے گی

جب کہ نئے تھانوں کی فیزیبلٹی بھی بنائی جا رہی ہے ایس پی احمد زنیر چیمہ نے سائلین کی شکایات پرمقدمات کے تفتیشی افسران کو فوری احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ عوام کا پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے جرائم پر قابو پایا جا سکتا ہے اس موقع پر ڈی ایس پی گوجرخان طاہر کاظمی ۔ایس ایچ او تھانہ جاتلی ایس آٸ احسن علی بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں