78

راجہ جاوید اخلاص کا پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیادارن کو مبارک باد دینے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو

راجہ جاوید اخلاص کا پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیادارن کو مبارک باد دینے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو

دولتالہ(نوید اے راجہ)پیپلز پارٹی اور ن لیگ کا اتحاد غیر فطری ہے ماضی میں پی پی پی نے اتحادیوں کو دھوکہ دیا ہے اگر تمام سیاسی جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر جمع ہو گئیں تو حکومت کا جانا یقینی بن جائے گا

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئے روز اضافے نے عوام کی کمر توڑ دی ہے وزیر اعظم ایک گھنٹہ پہلے سمری مسترد کرتے ہیں اور ایک گھنٹہ بعد عوام پر پٹرول بم گرا دیا گیا سابقہ ادوار میں ایسی کوئی مثال موجود نہیں موجودہ حکومت تمام معاملات کو ڈرامہ سمجھ کر چلا رہی ہے عوام کی اب بس ہو چکی ہے حکومت کے اپنے ووٹر اب بد دعائیں دے رہے ہیں معاشی صورتحال ابتر ہو چکی ہے ،

مہنگائی بے روز گاری نے عوام کی چیخیں نکال دی ہے پی پی پی اور ن لیگ کا اتحاد غیر فطری ہے تا ہم اعلی قیادت کے فیصلے پر سر تسلیم خم کریں گے ہیں سابق وزیر اعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ہی پاکستان کے عوام کے امنگوں کے حقیقی ترجمان ہیں ان خیالات کا اظہار سابق پارلیمانی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن راجہ جاوید اخلاص نے پریس کلب دولتالہ کے نو منتخب عہدیادارن کو مبارک باد دینے پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا

انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن کے حوالے سے کی گئی حلقہ بندیاں غیرفطری ہیں حکومت کی بنیادی زمہ داری عوام کو سہولیات فراہم ہوتا ہے یونین کونسل بنیادی ادارہ ہے پاکستان مسلم لیگ ن کا اصولی موقف ہے کہ موجودہ حکومت مدت اقتدار پوری کرئے تا ہم حکومت اپنی چالوں سے ظاہر ہوتا ہے

کہ اس حکومت کے جانے کا وقت ہو چکا ہے اس موقع پر سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن قاضی عبدالوقار کاظمی ،سابق چیئرمین محمد خان بھٹی ،سید قلب عباس،چوہدری جمشید علی ،حاجی چوہدری ظفر محمود ،مرزا عبدالروف، راجہ زبیر ،چوہدری لیاقت چوہدری شاید محمود،عمر صغیر ،مرزا وقاص اور دیگر بھی انکے ہمراہ موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں