85

خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی ہدایت پر انسداد انسانی سمگلنگ اور کم سن بچوں سے جبری مشقت بارے سیمینار کا انعقاد

خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی ہدایت پر انسداد انسانی سمگلنگ اور کم سن بچوں سے جبری مشقت بارے سیمینار کا انعقاد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی ہدایت پر محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال نے این جی او گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے تعاون سے انسداد انسانی سمگلنگ اور کم سن بچوں سے جبری مشقت بارے سیمینار کا انعقاد کیا۔ سوشل ویلفیئر آفیسر محمد مزمل قریشی نے کہا کہ انسانی سمگلنگ کی

روک تھام ہم سب کا قومی و معاشرتی فریضہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اپنے اردگرد کی تمام سرگرمیوں پر نظر رکھیں اور کسی بھی منفی سرگرمی بارے متعلقہ محکمہ جات کو فورا اطلاع دیں گلوبل ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن کے صدر مسٹر ناصر حسین نے کہا کم سن بچوں سے مزدوری کروانا قانونا جرم ہے۔ ہر شہری کو بچوں سے جبری مشقت کے خلاف اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں