93

ہارون آباد ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد شمس الدین کے ہمراہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہارون آباد ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد شمس الدین کے ہمراہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد

ہارون آباد (خرم شہزاد ملک سے) ڈی پی او محمد ظفر بزدار کا ایس ڈی پی او سرکل ہارون آباد شمس الدین کے ہمراہ تھانہ سٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد، اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔ڈی پی او
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خاں کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد ظفر بزدارنے تھانہ سٹی ہارون آباد میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا کھلی کچہری میں ایس ڈی پی اوسرکل ہارون آبادشمس الدین بھی موجود تھے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ کھلی کچہری میں آئے سائلین اور شہریوں کے مسائل خود سنتا ہوں

اور ان کے ازالہ تک متعلقہ افسران سے میرامسلسل رابطہ رہتا ہے۔کھلی کچہر ی کے انعقاد کا مقصد شہریوں کو دہلیز پر انصاف کی فراہمی پولیس اور عوام کے درمیان خلیج کو دور کرنا ہے۔ میرے آفس کے دروازے تمام شہریوں کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں اور اوپن ڈور پالیسی کے تحت سرکل ہائے میں جاکر کھلی کچہری لگانا وقت کی اہم ضرورت ہے

ان خیالات کا اظہار ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار نے کھلی کچہری سے خطاب کے دوران کیا۔ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار نے کھلی کچہری میں موجود تما م شہریوں کی درخواستوں کابغور تفصیلی جائزہ لیا اوران کی شکایات سنتے ہوئے کچھ مسائل موقع پر ہی حل کردیئے جب کہ پیچیدہ معاملات کے حل کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی۔ ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار نے احکامات جاری کیے کہ میرٹ پر تفتیش یقینی بنا کر جلد از جلد رپورٹ پیش کی جائے۔

ڈی پی او بہاولنگر ظفر بزدار نے کہا کہ شہریوں کے مسائل اور شکایات کے حل اور عوام الناس کو بلا رکاوٹ فوری انصاف کی فراہمی کے لیے کھلی کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے جہاں پر ان کی داد رسی کیلئے فوری احکامات جاری کیے جا رہے ہیں ڈی پی او ظفر بزدار کی ہدایت پر تمام سرکل کے ایس ڈی پی اوز نے بھی اپنے اپنے سرکل ہائے میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں