یاحیی یاقیوم ویلفئیر سوسائٹی آزاد کشمیر کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد حسین تنظیم منعقد ہوا
اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر)یاحیی یاقیوم ویلفئیر سوسائٹی آزاد کشمیر کا اجلاس زیر صدارت چوہدری محمد حسین تنظیم منعقد ہوا۔اجلاس سے بانی صدر سید صابر حسین راجوروی نے خطاب کرتے ہوے کہا کہ پانی کی ایک سنگین مسلہ ہے صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے بھی چند دن پہلے پاکستانی قوم سے اپیل کی ہے
کہ پانی کا استعمال کم سے کم کیا جاےمحکمہ آبپاشی کو ہدایت کی ہے کہ ملک میں پانی کے بہتر نظام کے لیے جامع پالیسی اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ماحولیاتی تبدیلی اور بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے پانی کی دستیابی میں کمی آ رہی ہےدنیا میں جن ممالک کو پانی کی شدید قلت کا سامنا ہے ان میں پاکستان تیسرے نمبر پر ہے
یو این ڈی پی نے اس ضمن میں وارننگ بھی دے رکھی ہے پاکستان ایک زرعی ملک ہے اور یہاں پر زیر زمین پانی کا سب سے زیادہ استعمال زراعت کے لیے کیا جاتا ہے سید صابر حسین راجوری نے کہا کہ زیر زمین پانی کی مقدار مسلسل کم ہوتی جارہی ہے ۔بد قسمتی سے یہاں پانی زخیرہ کرنے کی حکومت نے سنجیدہ کوشش نہیں کی۔پانی کے بے دریغ استعمال پر پابندی لگانی چاہیے۔جن جگہوں پر پانی کا بے جا استعمال ہوتا ہے اسے روکنا ہو گا۔عوام کو بھی اس اہم مسلے کی طرف توجہ دینی چاہیے ۔
ان شاءاللہ یاحیی یاقیوم ویلفئیر سوسائیٹی کے رضا کار اس اہم قومی مسلے کی جانب بھرپور توجہ دیتے ہوئے آگاہی مہم جاری رکھیں گے۔اجلاس سے راجہ منیر حسین کیانی۔اورنگ زیب نقیبی۔ڈاکٹر سید اعجاز خوارزمی۔محمد فاروق ۔قاری محمد قربان صدیقی۔نے بھی خطاب کیا۔آخر میںسر پرست اعلی قاری قربان صدیقی نے ملک کی سلامتی ملک میں اتفاق واتحاد اور اسلام کی سر بلندی کے لیے دعا کی