110

ضلع مہمند۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ، سپورٹس اینڈ کلچر اور یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام مادری زبان کی عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام

ضلع مہمند۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ، سپورٹس اینڈ کلچر اور یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام مادری زبان کی عالمی دن کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام

ضلع مہمند (افضل صافی)ضلع مہمند۔ڈسٹرکٹ انتظامیہ، سپورٹس اینڈ کلچر اور یوتھ افیئرز کے زیر اہتمام مادری زبان کی عالمی دن کے حوالے سے گزشتہ روز لوئر تحصیل یکہ غنڈ میں خصوصی تقریب کا اہتمام۔

تقریب کے مہمان خصوصی پشتو زبان کے نامور شاعر اور ادیب ڈاکٹر اباسین یوسفزئی سمیت صوبہ بھر سے شعراء،ادبی شخصیات،طلباء،نوجوانوں اور مقامی عوام کی بھرپور شرکت۔21 فروری کو مادری زبان کی عالمی دن کے حوالے سے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ انتظامیہ، سپورٹس کلچر اور یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام ضلع مہمند کے لوئر تحصیل یکہ غنڈ میں خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔پشتو زبان کے نامور شاعر اور

ادیب پروفیسر ڈاکٹر اباسین یوسفزئی تقریب کے مہمان خصوصی جبکہ تقریب میں صوبہ بھر سے ادبی شخصیات جن میں جاوید شاہ درمان،ظہیر نجیم،شمس مومند،حیران مومند چیئرمین لوئر مہمندملک نوید سمیت نامور شعراء،نوجوان،طلباء اور مقامی عوام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔تقریب سے خطاب میں نامور صحافی شمس مومند نے 21 فروری کا تاریخی پس منظر بیان کیا اور پختون قوم اور خصوصاََ نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ سوشل میڈیا پر پشتو زبان کو فروغ دیں۔


تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر اباسین یوسفزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں وہی اقوام ترقی کرتی ہیں۔ جنکی مادری زبان انکے نصاب،کاروبار، عدالتی نظام اور میڈیا کی زبان ہو۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں صرف سندھیوں نے اپنی زبان کی معیار کو برقرار رکھا ہے۔انہوں نے کہا

کہ جو قومیں اپنے زبان کے ساتھ جڑی رہتی ہیں وہ کبھی ناکام نہیں ہوسکتی۔ترقی یافتہ اقوام کی ترقی کا راز مادری زبان میں تعلیم کا حصول ہے۔انکا کہنا تھا کہ پشتون تاریخ پانچ ہزار سال پر محیط ہے اور اس وقت دنیا میں آٹھ کروڑ کے قریب پشتون آباد ہیں اور پشتو کا مستقبل روشن ہے۔انہوں نے کہا کہ پشتون قوم اور خصوصاََ نوجوان طبقے کو چاہئے

کہ پشتو زبان کی ترویج اور اسکو زندہ رکھنے کے لئے پشتو بولنے،لکھنے اور پڑھنے پر خصوصی توجہ دیں اور اپنے کاروباری مراکز وغیرہ میں سائن بورڈ پشتو میں لکھنے کو عام کریں۔ تقریب کے اختتام پر سپورٹس اینڈ کلچر، یوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے تقریب کے شرکاء،نوجوانوں اور شعراء کو شیلڈ اور توصیفی اسناد پیش کئے گئے۔مہمان خصوصی نے شاندار تقریب کے اہتمام پر منتظمین کا شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں