93

خانیوال ڈی پی او سید ندیم عباس کی قیاد ت میں خانیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

خانیوال ڈی پی او سید ندیم عباس کی قیاد ت میں خانیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری

خانیوال 22فروری22(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈی پی او سید ندیم عباس کی قیاد ت میں خانیوال پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے اس سلسلہ میں تھانہ کچاکھوہ کی کاروائی کریمنل ریکارڈیافتہ منشیات فروش گرفتارکرلیااور 20 کلو چرس برآمدکرلی۔منشیات فروش ضلع کے مختلف علاقوں میں منشیات سپلائی کا مکروہ دھندہ کرتا تھا مخبر خاص کی اطلاع پر منشیات فروش کو ناکہ بندی کر کے وٹووالی جھال چکنمبر 37/10R سے گرفتار کیا

جبکہ دوسری کاروائی میں ایس ایچ او تھانہ کچاکھوہ نے پولیس کے ٹیم کے ہمراہ بدنام زمانہ منشیات فروش عابد خان قوم مشانی پٹھان سکنہ 30/10Rکو گرفتارکیا گرفتارملزم کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید انٹروگیشن جاری ہے

۔ڈی پی او سید ندیم عباس نے بتایا ہے کہ منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیازکاروائیوں کا سلسلہ جاری رہیگا معززشہری منشیات سے پاک معاشرے کی تشکیل کے لیے پولیس کے دست وبازوبنیں۔انہو ں نے کہاکہ منشیات کا خاتمہ میری اور میری ٹیم کی اولین ترجیح ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں