85

خانیوال ڈپٹی کمشنر کا میاں چنوں ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاء پرجاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار

خانیوال ڈپٹی کمشنر کا میاں چنوں ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاء پرجاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار 

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے میاں چنوں ٹریفک حادثہ میں انسانی جانوں کے ضیاء پر اظہار افسوس کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی ہے انہوں نے ایم ایس کو ٹی ایچ کیو ہسپتال میں زخمی افراد کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی ہے-ڈی سی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر

رمیض ظفر نے ہسپتال کا دورہ کرکے زخمیوں کے علاج معالجہ کا جائزہ لیا-جبکہ ایم ایس کے مطابق ہسپتال میں حادثہ کے بعد 5 میتیں لائی گئیں-پولیس کی جانب سے ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے-ترجمان ضلعی ضلعی انتظامیہ کے مطابق جاں بجق افراد کے لئے کفن انتظامیہ کی جانب سے فراہم کئے گئے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں