خانیوال -ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے پیرووال فاریسٹ گرلز و بوائز سکائوٹس کے ہمراہ پودے لگا کر مہم کا افتتاح کردیا
خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعظم عمران خان کے وژن صاف سرسبز پاکستان کے تحت دیگر اضلاع کی طرح خانیوال میں بھی پلانٹ فار پاکستان ڈے پر موسم بہار شجر کاری مہم کا آغاز کردیا گیا-ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی اور اراکین صوبائی اسمبلی فیصل اکرم نیازی،شاہدہ احمد حیات نے پیرووال فاریسٹ گرلز و بوائز سکائوٹس کے ہمراہ پودے لگا کر مہم کا افتتاح کردیا-ضلع بھر میں 22 فروری تا 30 اپریل موسم بہار کے دوران 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے-افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر اور اراکین اسمبلی نے گرلز و بوائز سکائوٹس کے ہمراہ 5 ایکڑ پر 3600 پودے لگائے-
اس موقع پر سرکاری محکموں کے افسران،وکلاء ،سول سوسائٹی اور میڈیا نمائندگان نے بھی شجر کاری میں حصہ لے کر مہم میں بھرپور حصہ لینے کے عزم کا اظہار کیا-ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پلانٹ فور پاکستان ڈے وزیر اعظم عمران خان کی بلین ٹری سونامی مہم کا حصہ ہے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر ضلع میں مون سون شجر کاری مہم کے لئے پلان تشکیل دیا گیا ہے تمام صوبائی محکموں کو شجر کاری کے لئے محکمہ جنگلات کی جانب سے 1 لاکھ 44 ہزار پودے مدت دیئے جائینگے جبکہ 7لاکھ پودے انہتائی کم نرخ (2 روپے فی پودا)پبلک مقامات پر فروخت کئے جائینگے
-انہوں نے کہا کہ شہری شجر کاری مہم میں حصہ لے کر حکومت کا ساتھ دیں موسم بہار کی شجرکاری مہم 22 فروری تک 30 اپریل جاری رہے گی-ایم پی اے فیصل اکرم نیازی نے کہا کہ ماضی کی حکومتوں نے شجر کاری پر توجہ نہیں دی عثمان بزدار حکومت صوبہ کے ساتھ ضلع خانیوال کو بھی کلین اینڈ گرین بنانے کے لئے پرعزم ہے-ایم پی اے شاہدہ احمد حیات نے کہا کہ پلانٹ فار پاکستان ڈے
ایک مہم نہیں مقصد ہے جس کے لئے ہر شخص آگے آکر اپنا حصہ ڈالے-انہوں نے کہا کہ شہری اپنے گھروں میں بھی پودے لگائیں ملک کو سرسبز بنانے کے لئے ہر شخص کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا-دریں اثناء پلانٹ فار پاکستان ڈے پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمر شیرازی نے فاریسٹ رینج ایل بی ڈی 73 دس آر جبکہ اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا،میاں چنوں،جہانیاں نےاپنی تحصیلوں میں پودے لگا کر مہم کا آغاز کردیا-