اسلام گڑھ آزاد کشمیر پرائیویٹ اسکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر مرزا وجاہت بیگ کی مختلف تعلیمی اداروں کے وفود سے گفتگو
اسلام گڑھ (نامہ نگار)اونٹ رے اونٹ تیری کون سی کل سیدھی محکمہ برقیات میرپور کے سیانوں کی عظمت کو سلام آئے روز دفتری اوقات کار کے دواران مرمتی کے نام پر سارا دن بجلی بند کی جاتی ہے ۔آزاد کشمیر پرائیویٹ اسکول اینڈ کالجز ایسوسی ایشن کے صدر مرزا وجاہت بیگ نے مختلف تعلیمی اداروں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے
کہا کہ تمام مہذب دنیا میں برقی رو کی مرمت یا کسی بھی تکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لئے ایسے وقت کا چناؤ کیا جاتا ہے۔کہ جس سے کنزیومر( صارف) کو دقت نہ ہو۔ لیکن ہمارے ہاں عجیب و غریب منطق اور منصوبہ بندی کی حالت ایسی ہے کہ سب کو معلوم ہے کہ کاروباری طبقہ جمعۃ مبارک کو چھٹی کرتا ہے اور دفتری احباب اتوار کو۔لیکن ان دونوں ایام میں سے کسی بھی دن ایسا نہیں کیا جاتا ۔
انہوں نے کہا کہ امتحانات سر پر ہیں۔ لیکن سارا دن بجلی بند رہنے سے طلباء و طالبات کا قیمتی وقت ضائع ہو رہا ہے لہذا محکمہ برقیات ہوش کے ناخن لیں ۔اور کم سے کم 8 سے دو بجے2 تک کسی بھی صورت میں بجلی بند نہ کی جائے تاکہ بچوں کا تدریسی عمل جاری رہ سکے ۔