124

مہمند کے دینی مدرسہ میاں منڈی خواجہ وس جامعہ رحمانیہ عزیزیہ میں پہلہ دستار فضیلت ختم بخاری شریف۔کا پروقار تقریب منعقد

مہمند کے دینی مدرسہ میاں منڈی خواجہ وس جامعہ رحمانیہ عزیزیہ میں پہلہ دستار فضیلت ختم بخاری شریف۔کا پروقار تقریب منعقد 

ضلع مہمند ۔(افضل صافی )مہمند کے دینی مدرسہ میاں منڈی خواجہ وس جامعہ رحمانیہ عزیزیہ میں پہلہ دستار فضیلت ختم بخاری شریف۔کا پروقار تقریب۔مہمان خصوصی خیبر ضلع کے مشہور عالم دین مولانا علامہ اسماعیل رحیمی تھے۔
ضلع مہمند ضلع میں میاں منڈی کے قریب خواجہ وس گاوں میں دینی مدرسہ جامع رحمانیہ عزیزیہ میں پہلی بار دستار فضیلت ختم بخاری شریب کا ایک پروقار تقریب ہوا جس میں خیبر ضلع کے نورلحق قادری کے دینی مدرسہ کے مہتمم مولانا اسماعیل رحیمی مہمان خصوصی تھے۔تقریب میں ضلع مہمند کے مشہور نعت خوا قاری محمد اور ساتھیوں نے خوبصورت آواز میں نعت پیش کئے۔اس موقع پر مدسہ جامعہ رحمانیہ عزیزیہ کے

مہتمم میاں نورحمان جنیدی اور مدرسہ کے استاد قاری عادل نے ختم بخاری شریف کے فضائی بیان کئے اور مہمانوں کا شکریہ اداکیا اور کہا کہ اس وقت 250 طالب علم اس مدرسہ میں دینی تعلیم حاصل کررہے ہیں جس میں پہلی بار مہمند ضلع میں بخاری شریف کا ختم ہوا ہے جس پر ہم اللہ تعالی کے شکر گزار ہیں۔مدسہ میں درس نظامی کا بھی طلبا موجود ہیں۔مہمان خصوصی مولانا علامہ اسماعیل نے طلبا اور اساتذہ کو مبارک دی اور طلبا پر انعامات بھی تقسیم کی سٹیج فرائض قاری عادل نے اداکئے دستاری فضیلت تقریب میں علاقے طلبا اور مشران نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں