خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کا تحصیل کبیروالا میں ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے کہاہےکہ حکومت پنجاب کی طرف سے ضلع خانیوال میں ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لئے وافر فنڈز فراہم کئے گئے ہیں پھر بھی اگر کوئی پراجیکٹ مقررہ ڈیڈ لائن کے اندر مکمل نہ ہوا تو اس کے ذمہ دار افسر کو نہیں چھوڑا جائے گا تمام ڈویلپمنٹ پراجیکٹس میں اچھی کوالٹی کے میٹریل کا استعمال یقینی بنایا جائے کسی جگہ ہیرا پھیری پکڑی گئی
تو ذمہ دار کو کیخلاف سخت ایکشن ہوگا-انہوں نے کہ بات تحصیل کبیروالا میں ترقیاتی منصوبوں کا اچانک معائنہ کرتے ہوئے کہی-اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شاہد رحمن،سی او او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی،بلڈنگز اور ہائی ویز ڈیپارٹمنٹس کے افسران ان کے ہمراہ تھے-دورہ کبیروالا کے دوران ڈی سی نے بنیادی مرکز صحت 5 کسی کے تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اس پراجیکٹ پر 6 کروڑ روپے لاگت آئیگی
-انہوں نے اڑھائی کروڑ کی لاگت سے بحالی و اپ گریڈیشن کے کام کا جائزہ لینے کیلئے بی ایچ یو کورائی بلوچ کا بھی دورہ کیا اور ایکسئین بلڈنگز کو منصوبوں پر کام تیز کرنے اور اچھی کوالٹی کا میٹریل استعمال کرنے کی ہدایت کی-ڈپٹی کمشنر نے عنایت پور تا این فائیو 5 کروڑ سے تعمیرہونے والی سڑک کے کام کی چیکنگ کے دوران اپنی نگرانی میں سڑک کی کھدائی کروا کر میٹریل کا معیار بھی چیک کیا-