109

خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کا بنیادی مرکز صحت کورائی بلوچ میں صحت کی سہولیات کا جائزہ

خانیوال ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی کا بنیادی مرکز صحت کورائی بلوچ میں صحت کی سہولیات کا جائزہ

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے بنیادی مرکز صحت کورائی بلوچ میں صحت کی سہولیات کا جائزہ لیا اور ادویات کے سٹاک کی پڑتال کی-انہوں نے ہسپتال میں جاری پولیو ورکرز کے ٹریننگ سیشن میں شرکت کی اور فیلڈ میں کام کرنے والی کورونا ویکسنیشن ٹیموں کی چیکنگ کی

-پرائمری سکول کورائی بلوچ میں انصاف ایوننگ سکول کے معائنہ پر ٹیچرز سے گفتگو کی اور طلباء کی حاضریاں چیک کیں انہوں نے سکول کے ساتھ گندے پانی کے تالاب پر اظہار برہمی کرتے ہوئے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹیمنٹ کو فوری مسئلہ کا حل نکالنے کا ٹاسک سونپ دیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں