87

ضلع خانیوال کے تمام سرکاری،نجی ادارے،سول سوسائٹی، سکولوں کے طلبہ بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ بن گئے

ضلع خانیوال کے تمام سرکاری،نجی ادارے،سول سوسائٹی، سکولوں کے طلبہ بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ بن گئے

خانیوال (سعید احمد بھٹی) *بلین ٹری سونامی پروگرام *ڈپٹی کمشنر سلمان خان کی زیر سرپرستی ضلع خانیوال کے تمام سرکاری،نجی ادارے،سول سوسائٹی، سکولوں کے طلبہ وزیر اعظم عمران خان کے بلین ٹری سونامی پروگرام کا حصہ بن گئے-ڈپٹی کمشنر نے موسم بہار شجر کاری مہم میں طلبہ کو صف اول کے کمانڈر قراردیدیا ہے-انہوں نے خانیوال پبلک سکول اینڈ کالج میں طلبہ کے ہمراہ پودے لگاکر سکولوں میں مہم کا آغاز کردیا

-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر طلبہ کو شجرکاری کی مہم بارے بھی آگاہ کیا-انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کو روکنے کے لئے شجر کاری نہایت ضروری ہے بچوں کو شجرکاری مہم میں شامل کرنے کا مقصد ان میں درختوں کی حفاظت کا جذبہ اجاگر کرنا ہے-انہوں نے بتایا کہ وزیر اعظم کے وژن کے مطابق ضلع بھر میں

موسم بہار کی شجر کاری مہم بڑے پیمانے پر جاری ہے تمام محکموں کو شجر کاری کے لئے مفت پودے فراہم کیئے گئی ہیں ضلع کی دیگر تحصیلوں میں بھی شجر کاری شروع کردی گئی ہے ضلع میں 30 اپریل تک 14 لاکھ پودے لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے شہریوں کو بھی فی پودا 2 روپے میں فراہم کیا جائے گا-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں