110

نیٹو کے جارحانہ بیانات، روس نے نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ کردیا

نیٹو کے جارحانہ بیانات، روس نے نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ کردیا

نیٹو کے جارحانہ بیانات، روس نے نیوکلیئر فورس کو ہائی الرٹ کردیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے روسی فوج کی جوہری تنصیبات رکھنے والی یونٹ (نیوکلیئر فورس) کو ہائی الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق روسی صدر نے نیٹو کے رکن ممالک کی جانب سے جارحانہ بیانات اور  معاشی پابندیوں کے ردعمل میں روسی فوج کو حکم  دیا ہے کہ وہ  روسی جوہری اسلحے سے لیس یونٹ کو تیار رکھیں۔

رپورٹ کے مطابق روسی صدر کی جانب سے یہ حکم اعلیٰ سطح کی میٹنگ کے بعد دیا گیا ہے۔

روسی سرکاری ٹیلی ویژن پر قوم سے خطاب میں پیوٹن کا کہنا تھا کہ نیٹو کے اہم رکن ممالک کی جانب سے ہمارے ملک کے خلاف جارحانہ بیانات کا سلسلہ جاری ہے اس لیے میں نے وزیر دفاع اور آرمی چیف کو حکم دیا ہےکہ وہ نیوکلیئر فورس کو تیار رکھیں۔

خیال رہےکہ امریکا اورمغربی ممالک کی جانب سے روس کے بینکنگ سیکٹرکو نشانہ بنانے کے لیے نئی پابندیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نیٹو اور امریکا کی جانب سے یوکرین اور روس کے قریبی ممالک میں موجود فوجیوں کی تعداد میں بھی اضافہ کیا جارہا ہے۔

امریکا اور مغربی ممالک کی جانب سے یوکرین کو طیارہ شکن اور ٹینک شکن میزائل بھی فراہم کیے جارہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں