86

شیخوپورہ: سمارٹ برین سکول سسٹم شیخوپورہ کے زیراہتمام سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد

شیخوپورہ: سمارٹ برین سکول سسٹم شیخوپورہ کے زیراہتمام سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد

شیخوپورہ(بیوروچیف/شیخ محمد طیب سے)شیخوپورہ:سمارٹ برین سکول سسٹم شیخوپورہ کے زیراہتمام سالانہ رزلٹ ڈے کے موقع پر رنگارنگ تقریب کا انعقاد کیا گیا- شیخوپورہ کے پنجاب مارکی ہال میں منعقدہ اس تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید موسیٰ بخاری، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر افتخار احمد خان، سابق صدر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمدخان، سابق جنرل سیکرٹری اسلام غازی، صحافی و کالمسٹ شیخ محمد طیب اور معروف کالمسٹ و ادیب ڈاکٹر ایم ایچ بابر نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی

۔ اسکے علاوہ پرنسپل سمارٹ برین سکول سسٹم شیخوپورہ سر حامد ملک، وائس پرنسپل سر ارشد حسین، ملک ظہیر، گل شیر زمان، اور میڈم سمیرا بھی خصوصی طور پر شریک ہوئے۔ تقریب میں سکول کے بچوں اور والدین کی بڑی تعداد شریک تھی، علاوہ ازیں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بھی کثیرتعداد میں شرکت کی- تقریب کا آغاز وائس پرنسپل سر ارشد حسین کی تلاوت سے کیا گیا،

ملک کی معروف ایوارڈ یافتہ ثناخواں میڈم ثنا گل نے مسحورکن آواز میں نعت رسول مقبول ؐ پیش کی اور حاضرین پر سحر طاری کردیا- دوران تقریب چیف آرگنائزر میڈم ثنا گل نے بہترین کمپئرنگ کرتے ہوئے بھی حاضرین سے خوب داد وصول کی اور اس تقریب کو چارچاند لگا دئیے، اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو میڈلز، شیلڈز اور اسناد سے نوازا گیا، سکول کے میل و فیمیل ٹیچنگ سٹاف اور ایڈمن سٹاف کی بھرپور حوصلہ افزائی کرتے ہوئے شیلڈ دی گئیں- اس موقع پر بچوں نے بہترین ٹیبلوز اور ملی نغمے بھی پیش کئے

جن کو مہمانان گرامی و جملہ حاضرین نے خوب سراہا اور بچوں کی بہترین پرفارمنس پر تالیاں بجا کر داد دیتے رہے، اس منفرد اور خوبصورت نوعیت کی تقریب کو مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ سید موسیٰ بخاری نے دوران خطاب خوب سراہا اور انتظامیہ کی محنت پر داد دی، علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر شیخوپورہ افتخار احمد خان، سابق ممبر پریس کلب شیخوپورہ شہباز احمد خان اور

معروف کالمسٹ و ادیب ڈاکٹر ایم ایچ بابر نے بھی حاضرین سے خطاب کیا اور سکول ہٰذا کی بہترین انداز سے تعلیمی خدمات پر انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا اور پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات اور والدین کو بھی مبارکباد پیش کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں