115

اسلام گڑھ : گرین اینڈ گرین کے بانی چیرمین چوہدری منیر کی طرف سے 12ہزار پھل دار پودے تقسیم کر دئیے گئے

اسلام گڑھ : گرین اینڈ گرین کے بانی چیرمین چوہدری منیر کی طرف سے 12ہزار پھل دار پودے تقسیم کر دئیے گئے

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے) گرین اینڈ گرین کے بانی چیرمین چوہدری منیر کی طرف سے 12ہزار پھل دار پودے تقسیم کر دئیے گئے پودے ان کے فارم پر چوہدری رخسار کی نگرانی میں تقسیم کیے گئے اس موقع پر سیاسی عمائدین اور عوام علاقہ کی ایک بڑی تعداد موجود تھی عوام علاقہ نے پودوں کی تقسیم گرین اینڈ گرین کا اہم اقدام قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق گرین اینڈ گرین کے بانی چیرمین چوہدری منیر کی جانب سے گزشتہ روز مواہ رڑاہ میں ان کے فارم پر 12ہزار پودے تقسیم کیے گئے پودے کی تقسیم سے قبل دعا کی گئی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے راہنما چوہدری طالب حسین’ پیپلز پارٹی کے مرکزی راہنما چوہدری محمود احمد قاضی’ چنار پریس کلب اسلام گڑھ کے صدر امجد حسین چوہدری’ ٹیچر آرگنائزیشن کے مرکزی راہنما نصیر چوہدری’ مواہ رڑاہ کی بزرگ شخصیت چوہدری محمد صدیق’ چوہدری بابر حسین’

چوہدری محمد شاداب’ سینئر صحافی مرزا محمد سلطان’ صدر آزاد کشمیر پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ جاوید اقبال بٹ’ کے ایچ شاہ و دیگر بھی موجود تھے۔ مواہ رڑاہ کی متحرک سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری رخسار نے پودوں کی تقسیم کے عمل کی نگرانی کی اور اپنی موجودگی میں پودے تقسیم کیے۔ اس موقع پر عوام علاقہ نے گرین اینڈ گرین کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ آج چوہدری منیر شجر کاری کے حوالے سے ایک تحریک بن چکے ہیں اور ہر سال ان کی قیادت میں ہزاروں پودے تقسیم کیے جاتے ہیں

جو ایک احسن اقدام ہے اس موقع پر گرین اینڈ گرین کے بانی چیرمین چوہدری منیر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے نامساعد حالات میں میرپور سے گرین اینڈ گرین تحریک کا آغاز کیا اور اس تحریک کے زیر اثر میرپور کو سرسبز اور شاداب کیا گیا یہ اللہ تعالی کا لاکھ لاکھ شکر ہے کہ لوگ ہم پر اعتماد کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں اس سال گرین اینڈ گرین کے 12ہزار پودے تقسیم کر رہی ہے اور اس کی تعداد میں ہر سال اضافہ ہو رہا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں