101

اسلام گڑھ :چودھری رزاق کی زوجہ اور جنید رزاق کی والدہ محترمہ کی وفات کے بعد دعاقل کی محفل منعقد

اسلام گڑھ :چودھری رزاق کی زوجہ اور جنید رزاق کی والدہ محترمہ کی وفات کے بعد دعاقل کی محفل منعقد

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپورٹر)موت اٹل حقیقت ہے۔جنازہ میں کھڑے ہو کر بھی ہم دنیا میں کھوٸے رہتے ہیں۔دنیا کی زندگی عارضی ہے اور ہم سب نے پلٹ کر پیش ہوناہے۔چودھری جنید رزاق کی والدہ نے دین کا کام کرنے والوں کی خدمت کی اور آج ان کا بیٹا حافظ قرآن ہے نیک اولاد صدقہ جاریہ ہے۔

مرحومہ نے غربت کے باوجود امام مساجد کی خدمت میں کبھی کوتاہی نہیں کی۔ان خیالات کا اظہار علماء اکرام نے تحریک ختم نبوت چڑہوٸی کے مرکزی رہنما چودھری نعیم ارشد پیپلز پارٹی سنیاہ کے درینہ کارکن چودھری صغیر کی ہمشیرہ،ٹیکس افیسراسلام گڑھ چودھری اصغر علی،چودھری عابد عطاری کی پھوپھو،

بابو منور،ماسٹر محمد انور کی خالہ،چودھری کاکا کی بہو،چودھری رزاق کی زوجہ اور جنید رزاق کی والدہ محترمہ کی وفات کے بعد دعاقل کی محفل سے خطاب کرتے ہوٸے کیا۔انھوں نے کہا کہ مرحومہ بااخلاق خاتون تھیں اچانک وفات نہ صرف ان کے خاندان کے لیے بلکہ ان سے جڑے ہررشتے کے لیے صدمہ کاباعث ہے۔محفل پاک میں کثیر تعداد میں شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں