ضلع مہمند: وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کا لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ کا دورہ
ضلع مہمند(افضل صافی )وزیر ٹرانسپورٹ ملک شاہ محمد وزیر کا لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ کا دورہ۔ یکہ غنڈ ڈگری کالج میں لوئر مہمند کے ہال میں کھلی کچہری سے انضمام کے بعد ایکسلیریٹر ایمپلیمنیشن اے آئی پی پروگرام فیز 2 پر مشاورت کی گئی اے آئی پی پروگرام سے مختلف شعبوں میں ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائینگے شاہ محمد وزیر کا کھلی کچہری سے حطاب۔
تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر کا لوئر مہمند تحصیل یکہ غنڈ کا دورہ کیا ٹرانسپورٹ وزیر نے ڈگری کالج میں منعقدہ کھلی کچہری کے تقریب میں عوامی مسائل سنیے کھلی کچہری میں ڈپٹی کمشنر علام حبیب ڈی پی او صلاح الدین کنڈی پی ٹی آئی تحصیل ناظم ملک نوید احمد تمام محکموں کے نمائندے علاقے کے مشران تمام سیاسی جماعتوں کے ارکان اور عام لوگوں نے شرکت
کی کھلی کچہری میں آئے ہوئے لوگوں نے اپنے علاقے کے مسائل بیان کئے لوگوں نے حاصہ داروں کے تنخواہیں مہمند ڈیم کے زمین کے قیمت میں اضافہ کرنا، ضلع مہمند میں یونیورسٹی کا قیام، پولیس کے بعض تحصیلوں میں عوام کے ساتھ ظالمانہ رویہ، متنازعہ تیرہ دیہات کو ضلع مہمند میں شامل کرنا ترقیاتی منصوبوں میں تیزی لانا بعض ترقیاتی منصوبوں میں کرپشن روکنا مہمند ڈیم میں مقامی نوجوانوں کو مواقع فراہم کرنا جیسے مسائل بیان کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اور لوئر مہمند تحصیل ناظم ملک نوید نے
کھلی کچہری میں ترقیاتی منصوبوں کو جلد حل کرنے کی کوشش کرینگے پروگرام کے آخر میں ٹرانسپورٹ وزیر شاہ محمد نے کھلی کچہری میں تعلیم، صحت شاہراہوں پر کام تیز کرنا پینے کا صاف پانی کے منصوبے زراعت اور لائیو سٹاک، بجلی، لاہ اینڈ آرڈر ایریگیشن کھیل سیاحت معدنیات کی ترقی اور پولیس کے کارکردگی پر تفصیلی بات کی وزیر ٹرانسپورٹ نے کہا کہ میرا دورہ یہاں کے عوام کے مسائل
پر مشاورت کرنا اور ایکسلیریٹر ایمپلیمنیشن اے آئی پی پروگرام فیز 2 پر تفصیلی تبادلہ خیال کرنے کیلئے تمام محکموں کے افسران کے سامنے مشاورت کیا جائگا تاکہ اے آئی پی فیز 2 پروگرام میں ترقیاتی منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کیلئے اقدامات کیے جائیں کھلی کچہری کا مقصد مختلف شعبوں کو ترجیحی بنیادوں پر ترقیاتی کاموں کو مفید بنانا چاہتے ہیں