68

خانیوال:وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر نرسز کی خدمات کے اعتراف میں ڈی سی دفتر میں پر وقار تقریب کا انعقاد

خانیوال:وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر نرسز کی خدمات کے اعتراف میں ڈی سی دفتر میں پر وقار تقریب کا انعقاد

خانیوال (سعید احمد بھٹی) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر نرسز کی خدمات کے اعتراف میں ڈی سی دفتر میں پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا- نرسوں کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا -ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز عمر شیرازی،افتخار منڈھیرا اور سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر عبدالمجید بھٹی بھی اس موقع پر موجود تھے-ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی عالمی وباء میں نرسز نے

فرنٹ لائن فائٹرز کا کردار ادا کیا ہے خدمات کے اعتراف میں آج نرسز کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے-انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبہ میں نرسز کے کردار کو جتنا سراہا جائے کم ہے-حکومت پنجاب نرسز کی فلاح و بہبود کے لئے عملی اقدامات کررہی ہے-انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے نرسز کے لئے کھلے ہیں-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں