ٹھٹھہ:محکمہ ہیلتھ کی غفلت اور ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے موضی بیماری میں اضافہ
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف)ٹھٹھہ سمیت تعلقہ میرپور ساکرو میں حلال جانوروں میں مضر بیماری کے باعث مسلسل ہلاکتوں کی وجہ سے مالکان کو لاکھوں کا نقصان محکمہ ہیلتھ کی غفلت اور ویکسین نہ ہونے کی وجہ سے موضی بیماری میں اضافہ ٹھٹھہ اور ساکرو کے دیگر علاقوں جنگ شاہی ، گھارو ،
گجو اور دھابیجی میں سینکڑوں جانوروں پر موضی دانے نکلنے کی وجہ سے ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے ایسے میں متعدد حلال جانوروں کی ہلاکت سے مویشی مالکان کو لاکھوں کی مد میں نقصان کا سامنہ کرنا پڑھ رہا ہے تو دوسری طرف جانوروں کے ہسپتال ڈاکٹرز اور ویکسین نہ ہونا بھی لمحہ فکریہ ہے
موجودہ صورتحال کے پیش نظر سندھ ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کو خواب غفلت سے بیدار ہونا ہوگا تاکہ حلال جانوروں کا دیکھ بال و علاج ہو اور مویشی مالکان مزید نقصان سے بچ سکے