82

کوئٹہ ڈویژن کے اساتذہ گرینڈ الائنس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بھر پور احتجاج یقینی بنائیں گے ، حاجی حمید اللہ زڑسواند

کوئٹہ ڈویژن کے اساتذہ گرینڈ الائنس کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق بھر پور احتجاج یقینی بنائیں گے ، حاجی حمید اللہ زڑسواند

کوئٹہ( پ ر) گورنمنٹ ٹیچرز ایسوسی ایشن کوئٹہ ڈویژن کے صدر حاجی حمید اللہ زڑسواند،جنرل سیکریٹری عظمت اللہ رئیسانی، سید سلام شاہ، خالد حسین ،ملک محمد قاسم تاجک ،غلام مصطفی ، علی احمد اچکزئی اور فرید اللہ کاکڑ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے سرکاری ملازمین کو دئیے گئے حالیہ 15 فیصد ڈسپیئر ٹی الاونس اور 10 فیصد بقایا ڈسپیئر ٹی الاونس جوکہ 25 فیصد بنتا ہے

کے حصول کے لیے جاری شدہ احتجاجی شیڈول پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا جی ٹی اے نے بلوچستان ایمپلائز ورکرزاینڈ گرینڈ الائنس کے پلیٹ فارم سے سرکاری ملازمین اور اساتذہ کے اجتماعی مفادات کے حصول کے لیے لازوال قربانیاں دی ہیں اُنہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی صفوں میں اتحاد و اتفاق برقرار رکھیں جی ٹی اے ہر فورم پر اُن کے حقوق کے حصول کے لیے کوشاں ہے اُنہوں نے مزید کہا کہ

ملک بھر کے سرکاری ملازمین کی مشکلات میں کمی کے لیے وفاقی حکومت نے 15 فیصد ڈسپیئرٹی الاونس کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کیاہے اور دیگر صوبے بھی اپنے ملازمین کو الاونس کی ادائیگی ممکن بنا رہے ہیں مگر سابقہ ڈسپیئرٹی الاونس کی طرح اس بار بھی صوبائی حکومت لیت و لعل سے کام لے رہی ہے

جوکہ انتہائی افسوسناک امر ہے اُنہوں نے کہا کہ بیوگا کی جانب سے جاری احتجاجی شیڈول کے مطابق 7 مارچ کو احتجاجی مظاہرہ اور 15مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاوس کے گھیراو میں کوئٹہ ڈویژن کے اساتذہ بڑھ چڑھ کر شرکت کریں تاکہ حقوق کا حصول ممکن ہوسکے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں