126

ترنول : 26 نمبر چونگی ترنول اورسنگجانی سٹاپ پر رکشہ ڈرائیوروں کا قبضہ

ترنول : 26 نمبر چونگی ترنول اورسنگجانی سٹاپ پر رکشہ ڈرائیوروں کا قبضہ

ترنول(سنگجانی بیورو رپورٹ) 26 نمبر چونگی ترنول اورسنگجانی سٹاپ پر رکشہ ڈرائیوروں کا قبضہ،رکشہ ڈرائیوروں کی بدمعاشیوں سے عوام پریشان سٹاپ پر روکنے والی گاڑیاں رکشوں کے قبضے کی وجہ سے جی ٹی روڈ پر ہی روکنی پڑتی ہے جس کے باعث گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

،ڈیوٹی پر تعینات ٹریفک پولیس اہلکار بھی خاموش تماشائی نظر آتے۔ تاجر رہنماء’’ میٹرو واچ ‘‘ سروے کے دوران پھٹ پڑے۔انتظامیہ اور آئی جی اسلام آباد سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ اسلام آباد کی مصروف ترین شاہرہ ہے 26 نمبر چونگی ترنول اور سنگجانی میں رکشہ اسٹینڈ نہ ہونے سے دو سو سے زائد رکشہ ڈرائیوروں نے سٹاپوں پر قبضہ کر کے ناجائز رکشہ اسٹینڈ بنا لئے ہیں

، جس کی وجہ سے گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن کر رہ گیا ہے۔ رکشہ ڈرائیوروں کے سٹاپ پر قبضہ کرنے کی وجہ سے 26نمبر چونگی ترنول اورسنگجانی کے تاجر رہنماء بھی بے حد پریشان ہیں تاجروں کا کہنا ہے کہ رکشہ ڈرائیوروں نے سٹاپ اور سروس روڈ پر قبضہ جما رکھا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں