مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی تھانہ غلنئ پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری ضلع راولپنڈی علاقہ ائرپورٹ سے گرفتار
مہمند پولیس کی کامیاب کاروائی۔ 302 جرم میں تھانہ غلنئ پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری ضلع راولپنڈی علاقہ ائرپورٹ میں چھاپہ زنی کے دوران گرفتار۔ مزید تفتیش جاری تفصیلات کے مطابق مہمند پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع موصول ہوئی کہ 302 جرم میں تھانہ غلنئ پولیس کو مطلوب مجرم اشتہاری ممتاز علی ولد سبز علی سکنہ کمالی یوسف خیل ضلع راولپنڈی علاقہ ائرپورٹ میں رہائش پزیر ہے۔
اطلاع ملنے پر ڈی پی او مہمند صلاح الدین کنڈی نے ایس پی انوسٹیگیشن مہمند شکیل خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان کو مجرم کے پکڑنے کا ٹاسک حوالہ کیا۔ ایس پی انوسٹیگیشن مہمند شکیل خان اور ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر خالد خان نے پولیس افسران وجوانان پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل کی۔ اس ٹیم نے
مختلف ذرائع سے تحقیقات شروع کی۔ تحقیقات مکمل ہونے پر جدید فلاننگ کے ساتھ چھاپہ زنی کے دوران مجرم اشتہاری ممتاز علی ولد سبز علی سکنہ کمالی یوسف خیل کو ضلع راولپنڈی علاقہ ائرپورٹ سے اسکے ٹھکانے پر گرفتار کیا گیا۔ گرفتار مجرم اشتہاری ضلع مہمند تھانہ غلنئ لا کر بند بحوالات کیا گیا۔اس کاروائی میں راولپنڈی پولیس نے بھرپور تعاون کیا۔