95

اسلام گڑھ: ویلفیئر ہسپتال مواہ رڑاہ میں چھٹے فری آئی کیمپ کا انعقاد

اسلام گڑھ: ویلفیئر ہسپتال مواہ رڑاہ میں چھٹے فری آئی کیمپ کا انعقاد

اسلام گڑھ(جاوید اقبال بٹ سے)ویلفیئر ہسپتال مواہ رڑاہ میں چھٹے فری آئی کیمپ کا انعقاد کیا گیاجس میں تین سو کے قریب مریضوں کا معائنہ کیا گیا جبکہ 74 مریضوں کا آپریشن ہوا۔چھٹا فری آئی کیمپ حاجی محمد عدالت اور چوہدری محمد الطاف نے عطیہ کیا۔فری آئی کیمپ کا انعقاد ویلفیئر ہسپتال مواہ رڑاہ اور ویژن آگین فاؤنڈیشن گلاسکو یوکے کے باہمی اشتراک سے کیا گیا ویلفئر ہسپتال مواہ رڑاہ میں

ہر سال مخیر حضرات کی ڈونیشن سے فری آئی کیمپ کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ جس میں قرب و جوار کے علاوہ دور دراز کے علاقوں سے بھی مریض آنکھوں کے مفت معائنہ اور اور آپریشن کے لیے آتے ہیں ۔فری آئی کیمپ میں مریضوں کھانے اور رہائش کی سہولت بھی دی جاتی ہے۔ مریضوں اور آئی وزٹر حضرات نے کیمپ کے بہترین انتظامات کی تعریف کی اور انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
فری آئی کیمپ میان گرین اینڈ گرین کے چیرمین چوہدری منیر،اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ کے سینئر ممبر چوہدری

محمد اقبال آمنہ بشیر ویلفیئر ٹرسٹ اسلام گڑھ کے ممبر حاجی مشتاق سیاسی و سماجی رہنما محمود احمد قاضی ،ٹھیکیدار چوہدری طالب حسین،چوہدری محمد تاج ،چوہدری منظور احمد کے علاوہ عوام علاقہ کی کثیر افراد نے شرکت کی ۔فری آئی کیمپ میں شاہین ونگ مواہ رڑاہ کے نوجوان رضاکار مریضوں کی خدمت و انتظامات میں متحرک رہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں