42

اسلام گڑھ: کشمیر یوتھ الائنس آزاد جموں کشمیر کی مرکزی کابینہ کا حقوق نسواں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انقعاد

اسلام گڑھ: کشمیر یوتھ الائنس آزاد جموں کشمیر کی مرکزی کابینہ کا حقوق نسواں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب کا انقعاد

اسلام گڑھ( نامہ نگار)کشمیر یوتھ الائنس آزاد جموں کشمیر کی مرکزی کابینہ نے حقوق نسواں کے عالمی دن کے موقع پر کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشتگردی سے سب سے زیادہ خواتین متاثر ہیں،مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی بے حرمتی معمول ہے۔حقوق نسواں کے عالمی ادارے کشمیری خواتین کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ان خیالات کا اظہار کشمیر یوتھ الائنس کے مرکزی رہنماؤں صدر ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی، عثمان سبحانی ایڈووکیٹ ، امیر حمزہ رافع ، بلال ڈار ،

عاصم جاوید ، نور الہدیٰ ، چودھری وقار بگا ، عبدالرّحمان اسحاق ، ناصر منظور ، خرم جمال ، احمد چودھری و دیگر نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔یوتھ رہنماؤں کامزید کہنا تھا کہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے حق خودارادیت کیلئے جدوجہد کرنے والی کشمیری خواتین کو سلام پیش کرتے ہیں،خواتین مزاحمتی رہنما آسیہ اندرابی،ناہیدہ نسرین،فہمیدہ صوفی سمیت درجن سے زائد کشمیری خواتین رہنماتلہاڑ جیل میں غیرقانونی پابند سلاسل ہیں۔کشمیری خواتین قابض بھارتی

فوجیوں اورپولیس اہلکاروں کی طرف سے بدترین مظالم کا شکار ہیں،اپنے بنیادی حق آزادی کیلئے آواز اٹھانے پر خواتین اور بچے ہندوستان کے جبر وستم کا سب سے زیادہ نشانہ بنے ہیں،جدوجہد آزادی میں ہزاروں نوجوان شہادتیں دے چکے ہیں جبکہ ان گنت خواتین نے اپنی عزتیں کھوئی ہیں،مقبوضہ جموں وکشمیر میں نیم بیوہ کی اصطلاح جانی جاتی ہے جس کے مطابق 24ہزار سے زائد خواتین نیم بیوہ کی

حیثیت سے زندگی گزار رہی ہیں جن کے شوہر لاپتہ ہیں ان کے بارے کوئی معلومات نہیں کہ ہندوستانی قابض فورسز نے انہیں شہید کر دیا ہے یا ان کی غیر قانونی حراست میں ہیں۔کشمیر یوتھ الائنس کے رہنماؤں نے حقوق نسواں اور انسانی حقوق کے عالمی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کو روکیں اور کشمیریوں کو ان کو بنیادی حق آزادی دلانے کیلئے اپناکردار ادا کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں