اسلام گڑھ :المدینہ چئیرٹی 313کی جانب سے مرکزی آفس اسلام گڑھ میں ایک دعائیہ تقریب منعقد
اسلام گڑھ(نامہ نگار)المدینہ چئیرٹی 313کی جانب سے مرکزی آفس اسلام گڑھ میں ایک دعائیہ تقریب بسلسلہ ایصال ثواب محمد ثاقب مرحوم و محمد ہاشم مرحوم منعقد ہوئی جس کا آغاز تلاوت کلام سے ہوا جس کے بعد نعت شریف پیش کی گئی ذکر و ازکار و قرآن خوانی کی گئی اس موقع پر مقامی علماء نے نوجوان محمد ثاقب اور محمد ہاشم کی نوجوانی کی اچانک موت پر اپنے تعزیتی بیان میں کہا کے موت اٹل حقیت ہے
جس نے آ کر ہی رہنا ہے بندہ مومن کو ہر وقت موت کی تیاری میں رہنا ہے خطہ کشمیر کے دو عظیم۔نوجوان اچانک اس دار فانی کو چھوڑ کر چلے گے جس پر ہر دل اداس و غمگین ہے نوجوان موت والدین کے لئے بہت بڑا صدمہ ہے اللہ تعالی انھیں یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اور مرحومین کو جنت الفردوس میں بلند مقام عطا فرمائے آخر میں قاری عبدالماجد نے مرحومین کے درجات کی۔بلندی کے لئے دعا۔فرمائی جس کے بعد حاضرین اور شہر بھر میں لنگر تقسم کیا گیا