ضلع مہمند : ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئ میں پہلی دفعہ ڈائیلاسز مشین کا افتتاح
ضلع مہمند :(افضل صافی )ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئ میں پہلی دفعہ ڈائیلاسز مشین کا افتتاح،اس موقع پر ایم این اے ساجد خان اور ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی نے ڈائیلاسز مشین کے باقاعدہ افتتاح کے بعد ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا اور بہتر طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال غلنئ میں پہلی بار عوامی مشکلات کے پیش نظر پہلی دفعہ ڈائیلاسز مشین کا افتتاح کردیا گیا۔اس موقع پر ایم این اے و چیئرمین سیفران کمیٹی ساجد خان نے ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی کے ہمراہ مشین کا باقاعدہ افتتاح کیا۔ایم این اے ساجد مہمند نے ہسپتال کے مختلف وارڈ کا معائنہ کیا اور محدود وسائل کے باوجود بہترین طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا۔
اس موقع پر ایم این اے ساجد خان کا کہنا تھا کہ آج ایک تاریخی دن ہے کیونکہ پہلی دفعہ ضلع مہمند کے عوام کے مشکلات کے پیش نظر یہاں پر ڈائیلاسز مشین لگائ گئ ہے اس پہلے مقامی لوگ اپنے علاج کے لئے پشاور اور دوسرے شہروں میں جاتے تھے جس انکو شدید جانی و مالی نقصان اور تکالیف کا سامنا رہتا اور یہ لوگ وہاں علاج کی غرض سے کئ دنوں تک ہوٹلوں اور دوسرے مقامات پر رہائش پذیر رہتے،
انہوں نے کہا کہ ہم نے غلنئ ہسپتال میں چلڈرن، گائنی، فزیوتھراپی سمیت ہر قسم کی سہولیات موجود ہیں اور ہسپتال کو مزید بہتر بنانے کےلئے ہر ممکن کوششیں جاری ہیں،انہوں نے کہا کہ تھیلسیمیا سے بچاو کے لئے اقدامات جاری ہیں اور تھیلسیمیا مریضوں کی امداد کےلئے ڈونر کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا۔
اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر محمد حیات آفریدی نے کہا کہ ھم محدود وسائل کے باوجود بہتر طبی سہولیات فراہم کررہے ہیں اور ہم نے مختلف شعبوں کو فعال کیا تاھم ہسپتال میں بجلی لوڈ شیڈنگ کا سنگین مسئلہ درپیش ہے جس مریضوں کے ساتھ لیبارٹری،سٹور میں پڑی لاکھوں روپے کی ادویات خراب ہونے کا اندیشہ ہے،