29

سنگجانی :وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے سنگجانی ڈھوک راجگان مسائلستان بن گیا

سنگجانی :وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے سنگجانی ڈھوک راجگان مسائلستان بن گیا

سنگجانی (بیورو رپورٹ)وفاقی دارالحکومت کے نواحی علاقے سنگجانی ڈھوک راجگان مسائلستان بن گیا ،اکیسوئی صدی میں بھی تمام تر بنیادی ضروریات زندگی سے محروم کئی صدیوں سے آباد خاندانوں کی گلیاں پکی نہ ہو سکی مظاہروں کے باوجود اس علاقے کے بد قسمت عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں ،گلیاں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہر طرف گندگی کے ڈھیر رات کو گھپ اندھیرے

،ٹوٹی پھوٹی گلیاں ،گندا پانی عوامی نمائندوں کی طرف سے سنگجانی ڈھوک راجگان کو دیے گئے تحفے ہیں۔تفصیلات کے مطابق کئی دہائیوں سے کسی حکومتی شخصیت نے توجہ نہیں دی جس کے باعث یہ علاقہ مسائل کا گڑھ بن چکا ہے،سنگجانی ڈھوک راجگان میں گلیوں پر گہرے کھڈے پڑ چکے ہیں ،کاروں موٹرسائیکلوں پر سفر کرنا دور کی بات پیدل چلنا بھی دشوار ہو چکا ہے ،ذرا سی بارش ہو جائے

تو یہ گلیاں ندی نالے کا منظر پیش کرتی ہے ۔اہل علاقہ کے مطابق بچوں کے سکول جانے کا واحد رستہ یہی ہے بارش کے موسم میں بچوں کے یونیفارم تک کیچڑ کی نظر ہو جاتے ہیں بزرگ افراد نماز کے لیے رات کے اندھیرے میں گرکر زخمی ہوئے۔اس حوالے سے مقامی افراد نے بتایا کہ جنرل کی طرح بلدیاتی الیکشن بھی گزرے لیکن سنگجانی ڈھوک راجگان کے حالات نہیں بدل سکے لگتا ہے علاقے کو سیاسی بنیادوں پر انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے،بلدیاتی نظام رائج کرتے وقت یہ اعلانات کیے جاتے ہیں

کے عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل ہونگے لیکن سال ہا سال گزرنے کے باوجود ہمارے علاقے کی حالت بدلنے کا کسی کو خیال نہیں آیا،حلقے کے منتخب نمائندے اسد عمر نے بھی وعدہ کیا مگر وہ وعدوں کی حد تک ہی رہے۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ضلعی چیئرمینوں کو مکمل اختیارات اور بھرپور فنڈ دینے کی دعویدار رہی ہے اب انہی کے تعینات کردہ کوآرڈینیٹرز کو مکمل اختیارات اور فنڈ ملنے کے باوجود بھی کام نہیں کررہے ہیں جس کے باعث سنگجانی ڈھوک راجگان کی

حالت مزید خراب سے خراب تر ہوچکی ہے عوامی حلقوں نے منتخب نمائندے اسد عمر سے اپیل کی ہے کہ علاقے کونظرانداز نہ کیاجائے علاقے کے عوام کو مسائل سے نجات دلائی جائے۔آنے جانے والوں بالخصوص خواتین اور بچوں کو مشکلات کاسامنا ہےعلاقہ مکینوں نے اپیل کی ہے کہ ان کے مسائل ہنگامی بنیا دوں پر حل کئے جائیں ۔علاقہ مکینوں نے چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ سنگجانی ڈھوک راجگان کے مسائل پر ازخودنوٹس لیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں