35

آزاد کشمیر حکومت پاکستان کی طرح ملازمین کو یکم مارچ سے ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرئے،سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن

آزاد کشمیر حکومت پاکستان کی طرح ملازمین کو یکم مارچ سے ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرئے،سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن

اسلام گڑھ (نامہ نگار) آزاد کشمیر حکومت پاکستان کی طرح ملازمین کو یکم مارچ سے ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا نوٹیفکیشن جاری کرئے۔ڈسپیریٹی الاؤنس وفاق کی طرح رننگ بیسک پر دیا جائے۔مہنگائی کی وجہ سےملازمین انتہائی تنگ دستی کا شکار ہیں ان خیالات کا اظہار سکولز ٹیچرز آرگنائزیشن ضلع میرپور کے نائب صدر لیاقت علی مغل،سینئر سائنس مدرس محمد اجمل اور سابق میڈیا ایڈوائزر ضلع میرپور چودھری محمد انور نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کیا ہے۔انھوں نے کہا ہے

کہ پاکستان میں موجودہ مہنگائی کی وجہ سے ملازمین کو ریلیف دینے کے لیے تنخواہوں میں یکم مارچ سے 15فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ازاد کشمیر حکومت اورمحکمہ مالیات بھی آزاد کشمیر کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے

یکم مارچ سے رننگ بیسک تنخواہوں میں 15فیصد اضافہ کرئے۔ملک بھر میں مہنگائی کی وجہ سے ہر طبقہ کے لوگ متاثر ہوئے ہیں اور مہنگائی کی وجہ سے کسمپرسی کا شکار ہیں۔لہذا حکومت اور محکمہ مالیات ملازمین کی تنخواہوں میں یکم مارچ سے اضافہ کا اطلاق کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں