مڈبینسی ویلفیئر ٹرسٹ بنگڑیلہ نے انسانیت کی خدمت کے سفر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا
اسلام گڑھ(نمائندہ خصوصی)مڈبینسی ویلفیئر ٹرسٹ بنگڑیلہ نے انسانیت کی خدمت کے سفر میں ایک اور سنگ میل عبور کر لیا گزشتہ روز ڈائیلائیسز سنٹر کا مہمان خصوصی و دیگر نے فیتہ کاٹ کر افتتاح کر دیا گیا تقریب کے مہمان خصوصی صدر چنار ڈائیلائیسز سنٹر بھمبر عتیق الرحمان برسالوی تھے
جبکہ تقریب کی صدارت اوورسیز برطانوی تاجر و سماجی رہنما حاجی محمد یونس نے کی۔تقریب میں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ آزادکشمیر خان اعظم خان اور سابق امیدوار اسمبلی محمد نذیرانقلابی،اسلام گڑھ ویلفیئر ٹرسٹ،آمنہ ویلفیئر ٹرسٹ،رڑاہ ویلفیئر ٹرسٹ،چکسواری ویلفیئر ٹرسٹ کے صدور و عہدیداران اور چنارپریس کلب کے سیکرٹری جنرل محمد کاشف اکبر اور سیکرٹری مالیات جاوید اختر چوہدری نے خصوصی شرکت کی تقریب کا باقائدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت محمد شوکت نے حاصل کی
جبکہ نظامت کے فرائض موجودہ صدر راجہ طارق محمود نے سرانجام دیے اور میزبانی کے فرائض سابق صدر ٹرسٹ و برٹش کونسلر راجہ ندیم اور روح رواں مڈبینسی ویلفیئر ٹرسٹ و چیئرمین امیدویلفیئر ٹرسٹ یوکے راجہ مہربان حسین نے سرانجام دیے۔ تقریب سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہمیں خوشی ہے کہ بنگڑیلہ ٹرسٹ میں ڈائیلائیسزسنٹر کے افتتاح پر موجود موجود ہوں عتیق الرحمان برسالوی نے کہا
کہ بنگڑیلہ میں سنٹر بننے سے میرپور اور ڈڈیال اور سماہنی کے ڈائیلائیسز کے مریضوں کو سہولت ملے گی اور وہ آسانی سے اس سنٹر میں آ کر اپنا اعلاج کروا سکیں گے۔چنار ڈائلیسز سنٹر کو جب شروع کیا تو بہت سے لوگوں نے ڈرایا مگر اللہ نے ہمت دی اور ہم نے انسانیت کی خدمت کے سفر میں نکلے اور مریضوں کی خدمت کو اولیل ترجیع دی ہے۔ تمام ڈونرز کی کاوشوں کا نتیجہ ہے کہ انسانیت کی خدمت میں ہمارے لوگ پیش پیش ہیں اور اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔حاجی محمد یونس نے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے
کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہمارے لیے اعزاز ہے اللہ نے ہمیں خدمت کا موقع دیا ہے اور ہم اس سے بھرپور فائدہ اٹھائیں گے اور خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔تقریب سے سابق چیف جسٹس خان اعظم خان،ڈاکٹر طاہر،ڈاکٹر سکندراقبال سمیت دیگر نے بھی خطاب کیا تقریب میں ٹرسٹ کے سابق صدور و ممبران سمیت اوورسیز ڈونرز اور کثیرتعداد میں مقامی زعماء نے شرکت کی اور کمیٹی سمیت اوورسیز ڈونرز کو خدمت کے سفر میں عظیم سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔