37

چوہدری شجاعت کی آصف زرداری سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

چوہدری شجاعت کی آصف زرداری سے ملاقات، تحریک عدم اعتماد پر مشاورت

پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (ق) کے سربراہ و سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین  اور سابق صدر آصف علی زرداری کے درمیان ملاقات ہوئی۔

چوہدری شجاعت حسین سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کیلئے اسلام آباد میں زرداری ہاؤس پہنچے تھے جبکہ وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

زرداری ہاؤس میں چوہدری شجاعت اور سابق صدر آصف علی زرداری کی ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور تحریک عدم اعتماد پر مشاورت کی گئی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز چوہدری شجاعت پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کیلئے بھی ان کی رہائش گاہ پہنچے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں