اسلام گڑھ :ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ راجہ عمیر رشید اور ایس ڈی او راجہ یاسر بشیر ٹرانسفارمر چوروں کے خلاف کمربستہ
اسلام گڑھ میں ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ راجہ عمیر رشید اور ایس ڈی او راجہ یاسر بشیر ٹرانسفارمر چوروں کے خلاف کمربستہ ہو گئےپولیس کا ایس ڈی او برقیات راجہ یاسر بشیر کے تعاون سے محکمہ برقیات اور مقامی نوجوانوں کے ساتھ مل کر ٹیمیں تشکیل دے کر اور رات کو گشت کا نظام موثر بنا کر ٹرانسفارمر چورں کےخلاف کا گھیرا تنگ کرنا شروع کر دیامتعدد مشکوک افراد گرفتار کر کے تفتیش جاری
بڑے سرچ اپریشن کا فیصلہ ایس ایچ او تھانہ اسلام گڑھ راجہ عمیر رشید نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ایس ڈی او برقیات راجہ یاسربشیر کا بھرپور تعاون حاصل ہے عوام بھی پولیس کے ساتھ تعاون کرے اور مشکوک افراد پر نظر رکھے اور کسی بھی مشکوک فرد کو مشکوک حرکات کرنے پر تھانہ اسلام گڑھ اطلاع دیں اور ان چوروں کو پکڑوانے میں پولیس کی مدد کریں انھوں نے چنارپریس کلب کے
صحافیوں سے بھی اپیل کی کہ وہ میڈیا کے ذریعے عوام کو مطلع کریں کہ اگر رات کو لوڈشیڈنگ ہوتی ہے تو فوری اپنے لائین مین سے رابطہ کریں یا اپنے ٹرسفارمر کو دیکھیں کہ کہیں وہ چوروں کے نرغے میں تو نہیں آ گیا چند دن کی محنت اور محکمہ برقیات سمیت عوام کے تعاون سے جلد ہم ٹرانسفارمر چوروں تک پہنچ جائیں گےچند مشکوک افراد زیرحراست ہیں ان سے تفتیش جاری ہے ان شاءاللہ جلد ٹرانسفارمر چور گرو کو گرفتار کر لیا جائے گا۔