32

خانیوال:پولیس تھانہ صدر کبیروالا کے تفتیشی افسرکی پولیس گردی، مبینہ طور پر25ہزار رشوت لینے کے باوجود نوجوان پر بہیمانہ تشدد

خانیوال:پولیس تھانہ صدر کبیروالا کے تفتیشی افسرکی پولیس گردی، مبینہ طور پر25ہزار رشوت لینے کے باوجود نوجوان پر بہیمانہ تشدد

خانیوال (سعید احمد بھٹی)پولیس تھانہ صدر کبیروالا کے تفتیشی افسرکی پولیس گردی، مبینہ طور پر25ہزار رشوت لینے کے باوجود ”تفتیش“ کے نام بلائے گئے نوجوان پر بہیمانہ تشدد، نامعلوم ہسپتال میں طبی امداد دئیے جانے کی ویڈیو وائرل ہونے پر ورثاء پولیس تھانہ صدر کبیروالا کے سامنے احتجاج،

حکام بالا سے صورت حال کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔تفصیل کے مطابق پل ماہنی سیال تحصیل کبیروالا کے رہائشی خاتون رضیہ بی بی نے اپنے بھائی پرویز کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا ہے کہ گزشتہ سے پیوستہ شب پولیس تھانہ صدر کبیروالا کے تفتیشی افسر مختار حسین نے ان سے رابطہ کیا اور کہا کہ اس کے بیٹے عمران عرف مانی کے خلاف درخواست آئی ہوئی ہے،

جس کی تفتیش کیلئے عمران کو تھانے میں پیش کریں۔بعدازاں اس نے عمران کو بلا کر حراست میں لے لیا اور ان سے کہا کہ اگر تم مجھے 50ہزار روپے دے دوتو میں تمہاری مدعی پارٹی کے ساتھ معاملہ افہام تفہیم سے حل کرادوں۔ملزم عمران کے ورثاء نے اس کے ساتھ رابطہ کیا تو اس نے ٹیلی فون پر ان سے کہا کہ مجھے 25ہزار روپے دے دو،میں عمران کو کچھ نہیں کہوں گا،جس پر ورثا نے اسے 25ہزار روپے دے دئیے

۔گزشتہ روز صبح کے وقت ورثا ملزم عمران سے ملنے گئے تو وہ تھانے میں موجود نہ تھا اور اسکی بابت پوچھنے پر تفتیشی افسر کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا،بعدازاں نے ورثا کو ملنے والی ایک ویڈیو میں ملزم عمران عرف مانی ایک نامعلوم ہسپتال میں تشدد زدہ حالت میں موجود دکھائی،جس کے پتہ چلا کہ تفتیشی افسر نے25ہزار روپے رشوت لینے کے باوجود تفتیش کی آڑ میں گرفتار ملزم کو اپنے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور تشدد سے اسکی حالت غیر ہونے پر اسے طبی امداد کیلئے

کسی نامعلوم ہسپتال میں منتقل کردیا۔ملزم کی والدہ رضیہ بی بی اور دیگر ورثاء نے پولیس تھانہ صدر کے سامنے تفتیشی افسر مختار حسین کے ملزم کے ساتھ بہیمانہ تشدد کرنے کے خلاف اور علاقہ مجسٹریٹ کی عدالت میں پولیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے تشدد کئے جانے پر ملزم عمران کا میڈیکل کرانے کی درخواست دائر کرتے ہوئے حکام بالا سے صورت حال کا نوٹس لینے اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے

۔پولیس تھانہ صدر کبیروالا میں 18جنوری 2022کو ہونیوالے مقدمہ نمبری 31/22بجرم 506B،452،354ت پ کے مطابق موضع پانچ کسی کبیروالا کی رہائشی مدعی خاتون اقصیٰ بی بی زوجہ محمد سجاد قوم نے ملزم کے خلاف بری نیت سے پیچھا کرنے،موبائل پر غیر قسم اور قتل کرنے کی دھمکیوں پر مشتمل پیغامات بھیجنے اور گھر میں مسلح ہوکر داخل ہونے اور جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کی کوشش، کپڑے پھاڑ کر نیم برہنہ کے الزامات لگائے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں