خانیوال : ضلعی انتظامیہ خانیوال نے بدلتے موسم میں شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی
خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال نے بدلتے موسم میں شہریوں کو ڈینگی مچھر سے بچانے کے لئے حکمت عملی تیار کرلی اس ضمن میں محکمہ صحت اور لائینز ڈیپارٹمنٹس کو سرویلینس اور تدارک ڈینگی کے لئے مہم تیز کرنے کا حکم دیدیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد اختر منڈھیرا کی زیر صدارت انسداد ڈینگی بارے جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں سی ای او ہیلتھ عبدالمجید بھٹی سمیت محکمہ صحت کے افسران اور دیگر سرکاری محکموں کے ضلعی سربراہان نے شرکت کی
۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ سرکاری محکموں کے متعلقہ افسران بازاروں میں محکمہ صحت کی ڈینگی سے بچاؤ بارے احتیاطی تدابیر پر عمل نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں اور انہیں جرمانے کریں۔انہوں نے سیکرٹری آر ٹی اے، محکمہ فشریز، ماحولیات ، اور ضلع بھر کی بلدیات کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ فیلڈ میں انسداد ڈینگی ایس او پیش کی خلاف ورزی پر سخت ایکشن لیں، فوری کاروائی عمل میں لائی جائے اور جرمانے کیے جائیں اجلاس میں حاضری یقینی بنائیں،
انہوں نے تمام سرکاری محکموں کی انسداد ڈینگی سرویلنس ٹیموں پر زور دیا کہ وہ وہ ڈینگی کے جڑ سے خاتمہ کے لیے اپنا کام تسلسل کے ساتھ جاری رکھیں اس سلسلہ میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسران کو بھی ہدایت کی کہ وہ ڈینگی کے تدارک بارے سرویلینس ٹیموں کی سخت نگرانی کریں اور شہری ڈینگی وائرس سے بچاؤ کے لئے محکمہ صحت کی احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔ اجلاس میں سی ای او ہیلتھ نے انسداد ڈینگی کے حوالہ سے کیے گئے اقدامات بارے بریفنگ دی۔