52

اسلام گڑھ :ماسٹر محمد انورکاچودھری صادق آف دڑجن کی زوجہ مرحومہ کے سالانہ ختم شریف کی محفل سے خطاب

اسلام گڑھ :ماسٹر محمد انورکاچودھری صادق آف دڑجن کی زوجہ مرحومہ کے سالانہ ختم شریف کی محفل سے خطاب

اسلام گڑھ (جاوید اقبال بٹ ڈسٹرکٹ رپور)ماسٹر محمد انور نے کہا کہ مرحومین کی بخشش و مغفرت کے لیے دعا کا سلسلہ جاری رہے تو قبر میں بھی راحت ملتی ہے۔اولاد کا والدین سے عملی محبت کا ثبوت ان کی بخشش کے لئے دعائیں ہیں۔ہم سے بڑے جا چکے ہیں اور ہم نے بھی اسی طرح چلے جانا ہے۔دڑجن محلہ بڑا ہو رہا ہے

لیکن بڑے لوگوں سے محروم ہو رہا ہے۔چودھری تاج،ریاض اور منیر کی والدہ سیدھی سادی نیک خاتون تھیں۔مرحومہ کو بچھڑے ایک طویل مدت گزر چکی ہے لیکن ان کی اولاد نے ان کے لیے صدقہ جاریہ کا اہتمام کر رکھا ہے۔اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور منتظمین کے گھروں میں خیر وبرکت عطاء فرمائے

۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے چودھری صادق آف دڑجن کی زوجہ مرحومہ کے سالانہ ختم شریف کی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہا کہ نماز زندگی کی عادت بنا لیں اپنی زندگی میں اپنی بخشش و مغفرت کے لیے اہتمام کرنے کی ضرورت ہے دنیا کی زندگی عارضی ہے اور اسے چھوڑ کر آخرت کی طرف جانا ہے اور مومن کے لیے آخرت میں بڑے انعامات رکھے گئے ہیں۔لہذا دنیاوی معاملات کے ساتھ اپنے آپ کو دین میں ڈھال لیں تاکہ آخرت میں ناکامی و رسوائی سے بچا جاسکے گا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں