41

آزاد کشمیر:سات دن کی بچی پر پانچ گولیاں برسانا جاہلیت کی بدترین انتہا ہے،پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر

آزاد کشمیر:سات دن کی بچی پر پانچ گولیاں برسانا جاہلیت کی بدترین انتہا ہے،پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر

پاکستان پروفیشنل یونین آف جرنلسٹ آزاد کشمیر کے صدر جاوید اقبال بٹ اور سینئر نائب صدر راجہ نعمان حسین نے کہا کہ سات دن کی بچی پر پانچ گولیاں برسانا جاہلیت کی بدترین انتہا ہے۔ درندہ صفت نوجوان کے اس عمل کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ انسان کے گھر پہلی اولاد بیٹی اللہ پاک کی نعمت ہے۔ اللہ پاک فرماتے ہیں کہ جس کے گھر پہلی اولاد بیٹی ہو اور وہ اس کی اچھی پرورش کرے تو سیدھا جنت میں جائے گا۔

حکومت پاکستان سے پرزور اپیل کرتا ہوں اس جرم پر سخت سے سخت سزا دے کر مثال قائم کی جائے تاکہ آئندہ کوئی درندہ صفت شخص اس فعل کو کرنے کا سوچے بھی نا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بیٹیاں اللہ پاک کی طرف سے نعمت ہوتی ہیں ان کی پرورش میں کسی قسم کی کوئی کوتاہی نہیں ہونی چاہیے جو لوگ بیٹیوں کو بوجھ سمجھتے ہیں ان لوگوں کو دین اسلام کی تعلیمات سے روشناس کروایا جائے تاکہ معاشرے سے جہالت کا خاتمہ ہو۔

https://www.youtube.com/channel/UC40MeSHILlQo5jRIMezz1BQ

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں