52

خانیوال: ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کے ڈایلسز وارڈ میں “ورلڈ کیڈنی ڈے ” کے حوالے سے گردے کے مریضوں کے ساتھ کیک کاٹا گیا

خانیوال: ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کے ڈایلسز وارڈ میں “ورلڈ کیڈنی ڈے ” کے حوالے سے گردے کے مریضوں کے ساتھ کیک کاٹا گیا

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ڈی ایچ کیو ہسپتال خانیوال کے ڈایلسز وارڈ میں “ورلڈ کیڈنی ڈے ” کے حوالے سے گردے کے مریضوں کے ساتھ ہی کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں گردوں اور مثانے کے امراض کے ماہر ڈاکٹر فاروق باری، ڈاکٹر مسرور، ڈاکٹر اظفر، ڈاکٹر امجد، ڈاکٹر کاشف اور دیگر نے شرکت کی۔ ایم ایس ڈاکٹر محمد نبیل سلیم نے گردوں کی بیماری سے نجات حاصل کرنے کے حوالے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا ۔
گرمیوں میں صاف فلٹر پانی کا زیادہ استعمال، سیلف میڈیسن سے پرہیز، حکیموں کی جاری کردہ کشتوں سے پرہیز، شراب نوشی سے پرہیز اور بروقت معالج کے پاس پہنچ جانے سے گردوں کی بیماریوں کا تدارک کسی حد تک کیا جا سکتا ہے۔ ڈاکٹر فاروق باری نے اس موقع پر عوام الناس کو بتایا کے گرمیوں میں کھیروں، خربوزے اور تربوز کا زیادہ استعمال کریں۔ بروقت شوگر کو کنٹرول کریں، بلیڈ پریشر کی ادویات کا استعمال سے ہی گردے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ تقریب کے آخر میں اگاہی واک بھی کی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں