مہمند :صوبائی ڈائریکٹر پاکستان جرنلسٹ ایسوسیشن خیال محمد کا ممبران کے ہمراہ ضلع مہمند کا دورہ
ضلع مہمند(افضل صافی )صوبائی ڈائریکٹر پاکستان جرنلسٹ ایسوسیشن خیال محمد کا ایسوسی ایشن کے ہمراہ دوسرے ممبران کے ہمراہ ضلع مہمند کا دورہ غلنئی ہیڈکوارٹر میں جرنلسٹ ایسوسیشن کے ضلعی سیکٹریٹ کے لیے جگہ کے تعین کے بعد مہمند پریس کلب آمد،صحافیوں کی جانب سے پریس کلب کو درپیش مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان جرنلسٹ ایسوسیشن کے صوبائی ڈائریکٹر خیال محمد نے ایسوسیشن کے دوسرے ممبران کے ہمراہ ضلع مہمند کا دورہ کیا۔دورے میں ڈسٹرکٹ چارسدہ کے صدر جواد احمد خان , سینئر نائب صدر ظفرخان, نائب صدر سراج الدین احمد چیف کوارڈینٹر فہیم خان کوارڈینٹر افتخار خان اور نور الامین بھی ان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر تمام ممبران نے غلنئی میں ایسوسیشن کے ضلعی سیکرٹریٹ کے لیے جگہ کے انتخاب کے بعد مہمند پریس کلب کا تفصيلی دورہ کیا جنرل سیکٹری گل
محمد مومند اور جائنٹ سیکرٹری ملک اسمعیل خان نے صوبائی ڈائریکٹر کو پریس کلب کے مختلف حصوں کا معائنہ کرایا اور پریس کلب میں عدم سہولیات اور صحافيوں کو درپیش مشکلات سے اگاہ کیا اور ان کو پریس کلب کی عمارت کی خستہ حالی ، بجلی,آلات کیمرہ۔کمپيوٹر,کلاس فور اور دوسرا عملہ سیکیورٹی اور پریس کلب کے اخراجات میں مشکلات پر تفصيلی بریفنگ دی گئ۔اس موقع پر صحافيوں سے بات چیت کرتے ہوئے
صوبائی ڈائریکٹر خیال محمد کا کہنا تھا کہ مہمند پریس کلب کی صورتحال درست نہیں ہے ان حالات میں صحافتی ذمہ داری پوری کرنا مشکل ہے انہوں نے کہا کہ مشکلات اور عدم سہوليات کا باؤجود مقامی صحافيوں کا اپنی ذمہ داریاں پوری کرنا لائق تحسین ہے انہوں نے کہا کہ ہم ان تمام مسائل کے فوری حل کے لیے متعلقہ اداروں کے سربراہوں سے ملاقات کرکے ان کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے تاکہ تمام صحافی احسن طریقے سے اپنے خدمات سرانجام دے سکیں اور پاکستان جرنلسٹ ایسوسیشن کے دفتر قائم ہونے سے صحافيوں کو درپیش مسائل اور مشکلات بہت جلد حل ہونگے۔