جھرک کے قریب میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک کوئلے کی کان میں دب کر دو مزدور جانبحق دو زخمی
ٹھٹھہ (امین فاروقی بیورو چیف) جھرک کے قریب میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے نزدیک کوئلے کی کان میں دب کر دو مزدور جانبحق دو زخمی ٹھٹھہ سے 70 کلو میٹر دور جھرک کے نزدیک مٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب کوئلے کی کان میں چار مزدور دب گئے جس میں سے نظیر محمد اور شیر محمد موقع پر ہی دب کر جانبحق ہوگئے
جبکہ دو مزدور حسین زیب اور زیب اللہ شدید زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر کوٹری اسپتال منتقل کردیا گیا اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے ایس ایچ او جھرک تھانہ زاھد شیخ نے کہا کہ دو مزدور جانبحق اور دو زخمی ہوئے ہیں زخمیوں کو کوٹری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے