41

مہمند: چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند کی سربراہی میں ڈیڈک چیئرپرسن کے آفس غلنئی میں میٹنگ

مہمند: چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند کی سربراہی میں ڈیڈک چیئرپرسن کے آفس غلنئی میں میٹنگ

ضلع مہمند(افضل صافی )۔چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی سیفران ایم این اے ساجد خان مہمند کی سربراہی میں ڈیڈک چیئرپرسن کے آفس غلنئی میں پاکستان تحریک انصاف ضلع مہمند کی تمام سینئر لیڈر شپ کا 27 مارچ پریڈ گراؤنڈ جلسے کے حوالے سے میٹنگ میں شرکت کی۔میٹنگ میں ناظم اعلیٰ لوئر مہمند ملک نوید احمد مہمند، قاری رحیم شاہ مہمند، ڈاکٹر محمد اسرار، علامہ امیر اللہ جنیدی، محبوب شیر، جہانزیب مومند،

حنظلہ بابازئی سمیت تمام تحصیلوں کے سینئر لیڈر شپ ورکرز نے امر بالمعروف و نہی عن المنکر(اچھائی کی طرف بلانا اور برائی سے روکنا)کے حوالے سے منعقد پروگرام میں کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ایم این اے ساجد خان مہمند نے ورکرز میٹینگ میں تمام کارکنان سے جلسے میں بڑی تعداد میں

شمولیت کے حوالے سے حکمت عملی ترتیب دی گئی،انہوں نے کہا کہ تمام لیڈرشپ کے مشورے کے ساتھ کثیر تعداد میں لوگوں کو جلسے میں لے کر جاینگے۔سینکڑوں گاڑیوں اور ہزاروں افراد پر مشتمل ضلع مہمند کا قافلہ ایم این اے ساجد خان مہمند کی قیادت میں روانہ ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں