33

پی ٹی آئی جلسے میں میڈیا کوریج پر پابندی، فواد چوہدری کا بیان بھی سامنے آ گیا

پی ٹی آئی جلسے میں میڈیا کوریج پر پابندی، فواد چوہدری کا بیان بھی سامنے آ گیا

پاکستان تحریک انصاف کے اسلام آباد میں ہونے والے جلسے میں میڈیا کوریج پر پابندی کے حوالے سے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا بیان بھی سامنے آ گیا ہے۔

پی ٹی آئی کے پریڈ گراؤنڈ میں ہونے والے جلسے کے حوالے سے اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ انتظامیہ نے نجی ٹی وی چینلز کو جلسے کی کوریج سے روک دیا ہے اور تمام نجی ٹی وی چینلز کی ڈی ایس این جیز کو جلسہ گاہ سے ہٹانے کا کہہ دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے وزیر مملکت برائے اطلاعات فرخ حبیب کا بیان بھی سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ جلسے کی کوریج کی اجازت صرف سرکاری میڈیا کو ہے۔

اس معاملے پر فواد چوہدری کی جانب سے بھی ایک بیان جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اس وقت پاکستان کا تمام میڈیا پریڈ گراؤنڈ میں کوریج کے لیے موجود ہے، امربالمعروف جلسے کی عالمی کوریج ہو رہی ہے، بین الاقوامی میڈیا کے بھی 43 سے زیادہ نمائندے پریڈ گراؤنڈ جلسےکی کوریج کے لیے موجود ہوں گے۔

ان کا کہنا تھا پی ٹی آئی کے تمام ورکرز سے اپیل کرتا ہوں کہ میڈیا کارکنوں، رپورٹرز اور عملے کو کام میں سہولت دیں، دنیا کو میڈیا کی آنکھ نے ہی یہ عظیم جلسہ دکھانا ہے۔

فواد چوہدیر کا کہنا تھا کہ تمام میڈیا چینلز اور ورکرز ہمارے لیے سر آنکھوں پر ہیں، جمہوریت کا حسن یہ بھی ہےکہ ہم تنقید بھی برداشت کریں۔

https://www.youtube.com/c/FSMediaNetwork/videos

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں