34

لیگی وفد سے ملاقات کے بعد پرویز الٰہی زرداری ہاؤس پہنچ گئے

لیگی وفد سے ملاقات کے بعد پرویز الٰہی زرداری ہاؤس پہنچ گئے

لیگی وفد سے ملاقات کے بعد پرویز الٰہی زرداری ہاؤس پہنچ گئے

وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ اورچوہدری سالک حسین بھی پرویز الہی کے ہمراہ تھے— فوٹو: اسکرین گریب
وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ اورچوہدری سالک حسین بھی پرویز الہی کے ہمراہ تھے— فوٹو: اسکرین گریب 

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے وفد سے ملاقات کے بعد مسلم لیگ (ق) کا وفد اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کی سربراہی میں زرداری ہاؤس پہنچ گیا۔

چوہدری پرویز الٰہی نے آصف علی زرداری اوربلاول بھٹو سے ملاقات کی۔ وفاقی وزیر طارق بشیرچیمہ اورچوہدری سالک حسین بھی پرویز الہی کے ہمراہ تھے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کی ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوا۔

خیال رہے کہ اسلام آباد میں ن لیگ کا اعلیٰ سطحی وفد چوہدری برادران کی رہائش گاہ پہنچا، ملاقات میں ن لیگی وفد اور ق لیگ کی قیادت کے درمیان تحریک عدم اعتماد اور ملکی سیاسی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امورپرگفتگوکی گئی۔

ذرائع ن لیگ کے مطابق مسلم لیگ ن نے ق لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی باقاعدہ پیش کش کردی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ق لیگ نے ن لیگ کی پیش کش پر جواب دینےکے لیے 2 دن کی مہلت مانگی ہے، دونوں جماعتوں کا اس دوران رابطے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں