30

خانیوال :رمضان میں ناجائز منافع خوروں کی کم توڑنے کیلئے5 رمضان بازار فنگشنل

خانیوال :رمضان میں ناجائز منافع خوروں کی کم توڑنے کیلئے5 رمضان بازار فنگشنل

خانیوال (سعید احمد بھٹی) ضلعی انتظامیہ خانیوال نے ماہ رمضان میں ناجائز منافع خوروں کی کم توڑنے کیلئے خانیوال، کبیروالا، جہانیاں، میاں چنوں، عبدالحکیم میں 5 رمضان بازار فنگشنل کردیئے-ڈپٹی کمشنر سلمان خان لودھی نے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اچانک رمضان بازار جہانیاں کا دورہ کیا-

اے ڈی سی آر عمر افتخار شیرازی اور اسسٹنٹ کمشنر محمد اکمل ہمراہ تھے-ڈپٹی کمشنر نے رمضان بازار میں کئے گئے انتظامات پر اظہار اطیمنان کیا-سلمان خان لودھی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ رمضان بازاروں میں تمام محکمہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق فرائض سرانجام دیں رمضان بازاراں میں کھانے پینے کی تمام اشیاء مارکیٹ سے 2 سے دس روپے تک کم نرخ پر دستیاب ہونگی10 کلو آٹے کا تھیلا 450 روپے میں فروخت ہوگا

ایگریکلچر فئیرپرائس شاپس پر بھی 13 اشیاء پر ریکارڈ رعایت ہے-چینی،گھی،انڈوں،گوشت پر بھی ریکارڈ سبسڈی دی گئی ہے-انہوں نے کہا کہ ضلع میں رمضان پیکج کی خود نگرانی کروں گارمضان بازار صبح نو تا مغرب تک اوپن ہونگے کسی رمضان بازار سے اشیاء کی کمیابی اور کوالٹی بارے شکایت نہیں ملنی چاہئیے-

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں