32

مھمند : اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجادحسین آفریدی کا رمضان سستا بازار کیلئے متعین جگہ کا معائنہ

مھمند : اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند سجادحسین آفریدی کا رمضان سستا بازار کیلئے متعین جگہ کا معائنہ

ضلع مھمند (افضل صافی )صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر مہمند ڈاکٹر محسن حبیب صاحب کی ہدایت پر اسسٹنٹ. کمشنر اپر مہمند سجادحسین آفریدی کا ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو محمد سہیل ، اور تحصیلدار حلیمزئی بلال اعوان کے ہمراہ رمضان سستا بازار کیلئے متعین جگہ کا معائنہ کیا
سستا بازار کے انعقاد کا مقصد غریب کو اشیاء خوردنوش کی چیزیں کم ریٹ پر فراہم کرنا ہے،
اسسٹنٹ کمشنر اپرمہمندکا رمضان المبارک کے مہینے میں عوام کو سستے داموں اشیاء خوردونوش کی فراہمی کے حوالے رمضان بازار کی جگہ کا معائنہ کیا.اسسٹنٹ کمشنر اپر مہمند نے ٹی ایم اے کو ہدایات جاری کی کہ جلدازجلد رمضان المبارک سستا بازار کے لیے تمام ضروریات کو مکمل کیں جائے۔
تاکہ عوام کو ریلیف دینے میں کوئی کثر باقی نہ رہے۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں رمضان سستے بازاروں کو فعال بنایا جائے گا اور شہریوں کو ہر صورت ذیادہ سے ذیادہ ریلف فراہم کریں گے کیونکہ رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں اور رحمتوں والا ہوتا ہے

تاجر برادری ہمیشہ کی طرح انتظامیہ سے تعاون کرے گی۔اسسٹنٹ کمشنر اپرمہمند نے کہا کہ رمضان سستے بازاروں میں دکانداروں کو تمام سہولیات مہیا کی جائیں گی اور حکومت خیبر پختونخوا کے ویژن کے تحت عوام کو حکومتی ریلف کے تحت سٹالز لگائے جائیں گے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں