25

اسلام آباد: ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی 3 خواتین کارکن گرفتار

اسلام آباد: ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی 3 خواتین کارکن گرفتار

اسلام آباد: ریڈ زون کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کی 3 خواتین کارکن گرفتار

تینوں خواتین کو پارلیمنٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے پہنچنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اسکرین گریب
 تینوں خواتین کو پارلیمنٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے پہنچنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔ اسکرین گریب

اسلام آباد میں تحریک عدم اعتماد کے روز ریڈ روز کی خلاف ورزی کرنے پر پاکستان تحریک انصاف کی تین خواتین کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا۔

تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر قومی اسمبلی میں ووٹنگ کے لیے اسلام آباد میں سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پارلیمنٹ ہاؤس اور ڈی چوک جانے والے تمام راستوں کو ہر قسم کی آمدروفت کے لیے بند ہے اور ریڈ زون میں کسی بھی جماعت کے کارکنوں کو داخلے کی اجازت نہیں ہے۔

اسلام آباد پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تین خواتین ریڈ زون میں ڈرامہ کر رہی تھیں، پولیس اہلکاروں کی جانب سے وائر لیس پر پی ٹی آئی کارکنوں کی موجودگی کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر تینوں خواتین کو پارلیمنٹ کے مرکزی گیٹ کے سامنے پہنچنے پر حراست میں لیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام پولیس کے اہلکاروں کو ریڈ زون کے باہر کھڑے سیاسی جماعتوں کے کارکنوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔

https://youtu.be/WKuHDxg8CgY

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں