46

آئین پاکستان کے آرٹیکل 5 اور 6 میں کیا لکھا ہے؟

آئین پاکستان کے آرٹیکل 5 اور 6 میں کیا لکھا ہے؟

آئین پاکستان کے آرٹیکل 5 اور 6 میں کیا لکھا ہے؟

آئین پاکستان کے آرٹیکل 5 اور 6 میں کیا لکھا ہے؟

ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو آئین کے آرٹیکل 5 کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا جس کے بعد وزیراعظم عمران خان کی تجویز پر صدر  ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی تحیل کر دی۔

اپوزیشن نے وزریراعظم کے اقدام پر ان کے خلاف آئین  کا آرٹیکل 6 لگے گا۔

اسلامی جمہوریہ پاکستان کے آئین کا آرٹیکل 5 مملکت سے وفاداری اور دستور اور قانون کی اطاعت سے متعلق ہے جب کہ آرٹیکل 6 سنگین غداری کے بارے میں ہے۔

آئین آرٹیکل 5

آرٹیکل 5 میں بنیادی طور پر دو شقیں ہیں۔ اس کی پہلی شق کے مطابق مملکت سے وفاداری ہر شہری کا بنیادی فرض ہے جب کہ دوسری شق میں لکھا ہے کہ ’’دستور اور قانون کی اطاعت ہر شہری خواہ وہ کہیں بھی ہو اور ہر اس شخص کی جو فی الوقت پاکستان میں ہو[ واجب التعمیل ]ذمہ داری ہے ۔

آٹیکل 5 اور اور 6 کا عکس
آٹیکل 5 اور اور 6 کا عکس

آرٹیکل 6 سنگین غداری

کوئی بھی شخص جو طاقت کے استعمال یا طاقت سے یا دیگر غیر آئینی ذریعے سے دستور کی تنسیخ کرے تخریب کر ے یا معطل کر ے یا التواء میں رکھے یا اقدام کرے یا تنسیخ کرنے کی سازش کرے یا تخریب کر ے یا معطل یا التواء میں رکھےسنگین غداری کا مجرم ہوگا۔

(2) کوئی شخص جوشق (1) میں مذکورہ افعال میں مدد دے گایا معاونت کرے گا، ۳ یا شریک ہو گا اسی طرح سنگین غداری کا مجرم ہوگا۔

(2الف) شق(۱) یاشق (2) میں درج شدہ سنگین غداری کاعمل کسی بھی عدالت کے ذریعے بشمول عدالت عظمی اور عدالت عالیہ جائز قرارنہیں دیا جائے گا۔

(3) 5مجلس شوری ( پارلیمنٹ ) بذریہ قانون ایسے اشخاص کے لئے سزا مقرر کرے گی جنہیں سنگین غداری کا مجر مقرار دیا گیا ہو ۔

https://youtu.be/GQel3iHddgw

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں