31

سوشل میڈیا صارفین کے قاسم سوری پر دلچسپ تبصرے

سوشل میڈیا صارفین کے قاسم سوری پر دلچسپ تبصرے

سوشل میڈیا صارفین کے قاسم سوری پر دلچسپ تبصرے

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا__فوٹو: فائل
اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا__فوٹو: فائل

اس وقت ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچسپ تبصرے کرنا شروع کردیے ہیں۔

اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کو ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے آئین کے منافی قرار دیتے ہوئے مسترد کرکے اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردیا جب کہ عمران خان کی تجویز پر صدرِ مملکت عارف علوی نے قومی اسمبلی تحلیل کر دی۔

ملک کی سیاست کے حوالے سے پاکستان کے تاریخی دن پر سوشل میڈیا پر صارفین کافی سرگرم ہیں اور اسی حوالے سے ‘سرپرائز’ ٹاپ ٹرینڈ میں شامل ہوگیا ہے۔

حکومت کے حامی صارفین کے مطابق وزیر اعظم نے اپوزیشن کو حقیقی معنوں میں سرپرائز دیا، تاہم لوگوں نے  قاسم سوری پر دلچسپ تبصرے شروع کردیے۔

دلچسپ تبصرے دیکھیں:

ملک نامی صارف نے کہا کہ قومی اسمبلی کی تاریخ میں یہ بہترین لمحہ تھاجب تحریک عدم اعتماد کی قراردار مسترد کی گئی، کیا سرپرائز تھا۔

سوشل میڈیا کی ایک صارف نے قاسم سوری پر میم شیئر کی اور لکھا کہ ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی نے اپوزیشن کے ساتھ ایسا کیا۔

ایک صارف نے ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی کی تصویر شیئر کی اور ہنستے ہوئے کہا کہ اس بندے نے اپوزیشن کے 176 ارکان کو ایک منٹ سے کم وقت میں ٹرول کردیا۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے قاسم سوری کی تصویر پر کہا کہ خواتین و حضرات آپ کے سامنے پیش ہے اپوزیشن کے ارادے مسمار کرنے والا اور اپوزیشن کو ٹرول کرنے والا۔

ایک صارف نے ڈپٹی اسپیکر کو بادشاہ ہی کہہ ڈالا۔

ابرار محمود نے کہا کہ قاسم سوری نے اسٹائل کے ساتھ سارا معاملہ نمٹا دیا۔

ایک اور سوشل میڈیا صارف نے کہا کہ اپوزیشن ڈپٹی اسپیکر کی وجہ سے رو رہی ہے۔

ملک فضل عباس نے لکھا کہ ہمارے چیتے نے عدم اعتماد کی تحریک مسترد کرکے بہت اچھا کام کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں