45

ضلع مہمند۔بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے اساتذہ 9 ماہ تنخواہوں سے محروم

ضلع مہمند۔بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے اساتذہ 9 ماہ تنخواہوں سے محروم

ضلع مہمند۔بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے اساتذہ 9 ماہ تنخواہوں سے محروم، مہنگائی کی دور میں حال پر رحم کر کے تنخواہیں ادا کی جائے۔ورنہ احتجاجوں پر مجبور ہونگے۔بیسک ٹیچر جمیل عاجز
مختلف علاقوں میں تعلیمی خدمات سرانجام دینے والے بیسک ایجوکیشن کمیونٹی سکول کے اساتذہ کی تنخواہیں گزشتہ نو ماہ سے بند پڑے ہیں۔جس سے منسلک خاندانیں فاقہ کشی پر مجبور ہو چکے ہیں۔بیسک سکولز کے اساتذہ جمیل خان عاجز، علی رحمان، شیر محمد، علی رضا، آمین خان اور مبصر خان نے ایک اخباری بیان کے ذریعے وزیر اعلی، وزیر تعلیم اور ڈائریکٹر ایلیمنٹری فاونڈیشن سے پر زور مطالبہ کیا ہے۔

کہ مہنگائی کے دور میں حال پر رحم کی جائے۔کیونکہ بیسک اساتذہ دور دراز علاقوں میں بڑی مشکل سے ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔اور مستقبل کے نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔مگر نو ماہ سے تنخواہیں بند پڑی ہیں

۔چونکہ بیکس سکولوں میں سات سو اساتذہ ڈیوٹیاں سرانجام دے رہے ہیں۔جن سے ہزاروں طلباء کی مستقبل وابستہ ہیں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ہمارے تنخواہیں ادا کر کے فاقہ کشی سے بچایا جائے۔ ورنہ سخت احتجاج پر مجبور ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں