43

ایبٹ آباد کے ایک معزز ماہر تعلیم کا پیغام ضلعی انتظامیہ کے نام

ایبٹ آباد کے ایک معزز ماہر تعلیم کا پیغام ضلعی انتظامیہ کے نام

تحریر:منیر احمد سواتی اسٹنٹ پروفیسر گورنمنٹ کالج نمبر ون ایبٹ آباد

اسلام علیکم۔بڑے افسوس کے ساتھ یہ تحریر کر رہا ہوں کہ بسلسلہ رمضان خریداری آج گوشت لینے اپنے دوست کے ہمراہ مارکیٹ مین بازار ایبٹ آباد گیا۔گرداوارہ گلی متصلہ منڈی میں ایبٹ آباد میں واقع دوکان

کاکا بیف اینڈ مٹن شاپ کے قصای نے 750روپے فی کلو ہڈی والا بڑا گوشت مجھ پر فروخت کیا۔جب میں نے اسے سرکاری ریٹ کے مطابق گوشت فروخت کرنے کا کہا تو اس نے سرکاری احکامات کو رد کرتے ہوئے

صاف انکار کر دیا۔میں ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ اس کے آگے کچھ نہ کر سکا تو بتائیں اس غریب کم تعلیم یافتہ اشخاص کا کیا بنے گا اور یہ ظلم تاجر کس طرح اس ماہ رمضاں میں غریب جو پہلے ہی مہنگائی کی چکی میں پھنسا ہوا ہے

اس کا استحصال کریں گے ۔میں صبح متحرم کمشنر صاحب اور محترم ڈپٹی کمشنر صاحب ایبٹ آباد کو ذاتی حیثیت میں مل کر اس قصای کے خلاف سخت کاروائی کی درخواست کروں گا۔۔۔تمام محترم صحافی بھائیوں سے گزارش ہے کہ اس میں میرا ساتھ دیں تاکہ انتظامیہ اس قصای اور دیگر مہنگا فروشوں کے خلاف کارروائی کرے۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں